Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رانی گنج میں ترنمول کانگریس کا وجے ملن تقریب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج : آسنسول کارپوریشن کے تحت رانی گنج بلاک ترنمول کانگریس کے ذریعہ درگا پوجا کے اختتام کے بعد وجے ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں رانی گنج اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے و اے ڈی ڈی اے چیرمین تاپش بنرجی،رانی گنج ٹاؤن ترنمول کانگریس کے صدر روپیش یادو،آسنسول کارپوریشن کے ایم ایم آئی سی دیبندو بھگت سمیت رانی گنج کے ترنمول کانگریس رہنما و رضاکار سمیت علاقہ کے افراد موجود رہے۔تقریب میں مہمانوں نے تمام لوگوں کو وجے دشمی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امسال کا تہوار کافی اہم اور خاص تھا کیونکہ گزشتہ 2سالوں سے کورونا نحوست کی وجہ کر لوگ ٹھیک سے تہوار کا لطف نہیں اٹھا سکے تھے۔بنگال میں جس طرح سے درگا پوجا کا اہتمام کیا جاتا ہے اسے دیکھتے ہی یونیسکو نے اسے ہریٹیج قرار دیا۔یہ ہم‌لوگوں کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔مقررین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم سب مل کر ممتا بنرجی کے ہاتھ کو اور مضبوط کریں گے تاکہ بنگال کی ترقی کا سلسلہ جاری رہے اور اس کی نیک نامی میں مزید اضافہ ہو۔