Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سہگل کو ملی دلی لے جانے کی اجازت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : مویشی تسکری معاملہ میں جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے انوبرتا منڈل کے سابق محافظ سہگل حسین کو دلی لے جانے کی اجازت ای ڈی کو مل گئی ہے۔راءوج ایوینو کورٹ نے بلآخر ای ڈی کی عرضی کو منظوری دیتے ہوءے اسے دلی لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔یعنی اس بار ای ڈی اہلکار بیر بھوم کے ترنمول لیڈر انوبرتا منڈل کے سابق باڈی گارڈ سہگل حسین کو دلی لے جاکر پوچھ کرنے کے لیے اپنی حراست میں رکھ سکتے ہیں۔اس سے قبل سہگل حسین کو دلی لے جانے کے لیے ای ڈی نے آسنسول اور کولکاتا ہاءی کورٹ کا رخ کیا تھا۔لیکن دونوں جگہوں سے ای ڈی کو جھٹکا لگا تھا۔آسنسول جیل سے ای ڈی کے ذریعہ سہگل کو گرفتار کیے جانے کے طریقہ کار پر آسنسول کورٹ کے جج نے سوال اٹھایا تھا۔انکا سوال تھا کہ آسنسول عدالت میں ای ڈی کا کوئی معاملہ نہیں ہے تو پھر کس بنیاد پر ای ڈی سہگل کو دلی لے جانا چاہتے ہیں۔