Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*شال تقسیم ۔۔ نوجوانان اہلسنت سوسائٹی کی جانب سے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور : برن پور کے رحمت نگر نوجوانان اہلسنت سوسائٹی کی جانب سے سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی سردی کے موسم میں وارڈ نمبر 82اور 83 کے 1500 غریبوں اور ضرورتمندوں کے درمیان کمبل کے بدلے شال تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد نئی بستی پرائمری اسکول میدان میں کیا گیا جس کی صدارت معروف شخصیت سید ابو سنجر اور نظامت رانی گنج کے سابق ایم ایل اے و سوسائٹی کے روح رواں سہراب علی نے انجام دئیے۔ اس موقع پر وارڈ نمبر 82 کی کونسلر و آسنسول ساؤتھ اسمبلی (ٹاؤن) مہیلا ترنمول کانگریس کی نائب صدر نرگس بانو، آسنسول کارپوریشن بورو نمبر 7 کے چیئرمین شیبا نند باوری، وارڈ نمبر 98 کی کونسلر و آسنسول ساؤتھ اسمبلی (ٹاؤن) مہیلا ترنمول کانگریس کی بلاک صدر کہکشاں ریاض ، کونسلر سیما منڈل، کںنسلر ببیتاداس،ماسٹر غلام ربانی ، ماسٹر انوار عالم، ہیڈ ماسٹر انتصار خان، آسنسول ساؤتھ اسمبلی (ٹاؤن) یوتھ ترنمول کانگریس بلاک صدر ابھیک گوسوامی ، بزرگ سیاسی شخصیت شیو ملک اور سوسائٹی کے جنرل سکریٹری غلام الحق و دیگر اراکین موجود رہے۔ تمام مقررین نے ملک کی موجود حالات پر روشنی ڈالی ۔

Latest News