Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*فدایان امام احمد رضا،کریم ڈنگال،برن پورکے زیر اہتمام بتیسواں روح پرور جشن اعلیٰ حضرت 10ستمبر بروز اتوار بعد نماز عشا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور : فدایان امام احمد رضا،کریم ڈنگال،برن پورکے زیر اہتمام بتیسواں روح پرور جشن اعلیٰ حضرت 10ستمبر بروز اتوار بعد نماز عشاء مسجد گراؤنڈ اعلیٰحضرت کیمپس،کریم ڈنگال،برن پور میں ہونے جارہا ہے۔جس کی سرپرستی محبوب ملت حضرت مولانا الشاہ غلام ربانی صاحب قادری حبیبی،سجادہ نشین خانقاہ قادریہ حبیبیہ،مراد آباد اور صدارت حضرت حافظ وقاری الحاج سیدعتیق الرحمن حبیبی، بانی الجامعتہ الحبیب سید العلوم ڈیسرگڑھ اور نقابت سید خورشید اقبال اشرفی،استاذ دارلعلوم اشرفیہ رضویہ،رحمت نگر فرمائیں گے،
اس جشن اعلیٰ حضرت میں حضرت علامہ ڈاکٹر حسن رضا خان پٹنہ،حضرت علامہ مولانا محمد جنید جمالی بھاگلپور،حضرت علامہ جمال اختر مظہری رضوی، کولکاتا کے علاوہ مقامی علمائے  کرام و مشائخ عظام کی شرکت ہوگی۔ نعت خواں میں شاہکار ترنم حضرت دلبر شاہی کولکاتا اورشہنشاہ ترنم عظمت رضا بھاگلپوری کے علاوہ مقامی نعت خواں حضرات جشن اعلیٰ حضرت میں اپنی مترنم آواز کا جادو جگانے کے لئے تشریف لا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سالہائے گذشتہ کی طرح امسال اعلیٰ حضرت ایوارڈ خطیب ملت حضرت مولانا محمد ارشد القا دری،خطیب و امام گرجا پاڑہ مسجد رانی گنج کو انکی چالیس سالہ دینی خدمات، امامت و خطابت اور مدح سرور کونین ﷺ کے اعتراف میں حضرت موصوف کو فدایان احمد رضا کریم ڈنگال،برن پور کی جانب سے اعلیٰ حضرت ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ جشن اعلیٰ حضرت کے چشم براہ خادم اہلسنت محمد مبین احمد حبیبی و جملہ عاشقان اعلیٰ حضرت کریم ڈنگال نے اس روح پرور جشن میں شریک ہونے کی   گذارش کی ہے

Latest News