جموڑیہ : آسنسول پولس کمشنریٹ کے تحت جموڑیہ تھانہ کے سری پور پھانڑی میں سوموار کے دن سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح کیا گیا۔مجرمانہ سرگرمیوں کی نظر اب سی سی ٹی وی کی مدد سے بھی رکھی جائے گی۔افتتاح کے بعد پولس کمشنر سدھیر کمار نیلکانتم نے کہا کہ درگا پوجا تہوار کے پیش نظر آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کے مختلف تھانہ علاقوں میں پولس کے ذریعہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں۔جموڑیہ تھانہ کے تحت سری پور پھانڑی علاقہ میں کل 74کیمرے لگائے گیے ہیں اس کامقصد مجرمانہ سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔اس کے ساتھ ہی معذوروں کے لیے 3وہیل چیئر، 3بیساکھی اور 3واکر بھی ضرورت مندوں کو عطا کیے گیے۔سری پور پھانڑی انچارج ریاض الدین نے کہا کہ یہاں پولس کمشنر کے ہاتھوں مسروقہ موبائل انکے مالکان کے حوالہ کیا گیا۔لوگ اپنا سیل فون پاکر بہت خوش ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے اس پر نکیل کسنے کے لیے ہم لوگ ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔افتاحی تقریب میں آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کے کمشنر سدھیر کمار نیلکانتم کے ساتھ ڈی سی سنٹرل ڈاکٹر کلدیپ ایس ایس،اے سی پی سنٹرل دویم شریمانت کمار بنرجی،ٹرافک محکمہ کے اے سی پی پردیپ منڈل،جموڑیہ تھانہ انچارج راہل دیو منڈل و دیگر موجود رہے۔














