درگا پور : درگاپور-فرید پور بلاک کے لاؤ دوہا گرام پنچایت کے کلبونی-مہیش پور علاقے میں سنیچر کی شام ایک مخدوش کنویں سے ایک مرد کا ڈھانچہ برآمد کیا گیا۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ڈھانچہ آبادی والے علاقے سے بہت دور کنویں سے برآمد ہوا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔مقامی لوگوں نے پہلے ڈھانچہ کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی آمد کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے کنویں سے ڈھانچہ برآمد کر لیا گیا۔ سر پر بال دیکھ کر مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ ڈھانچہ کسی بالغ عورت کا ہے۔ تھانہ لاؤ دوہا پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ کنویں سے ڈھانچہ برآمد ہونے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ یہ واقعہ لوگوں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ لوگ اس بارے میں مختلف باتیں کر رہے ہیں۔
Post Views: 136








