Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ممتا بنرجی ملک کی واحد لیڈر ہیں جو بی جے پی سے آنکھ ملاکر بات کر سکتی ہیں ۔۔۔ برن پور میں منعقدہ ترنمول کے احتجاجی جلسہ میں تاپش بنرجی نے بی جے پی پر سادھا نشانہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور : آسنسول دکھن بلاک (ٹاؤن) ترنمول یوتھ کا نگریس کی جانب سے صنعتی شہر برن پور پٹرول پمپ کے نزدیک زبردست احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔مرکزی تفتیشی ایجنسیاں سی بی آئی اور ای ڈی کی بنگال میں یک طرفہ کاروائی کے خلاف ترنمول کانگریس نے سنیچر کے دن برن پور میں احتجاج کیا۔احتجاجی جلسہ میں رانی گنج اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے و اے ڈی ڈی اے چیءر مین تاپش بنرجی،

آسنسول کارپوریشن کے چیئرمین مین امر ناتھ چٹرجی، سکشھا سیل کے ریاستی صدر اشوک ردرا،ترنمول رہنما پر بودھ راءے،ترنمول یوتھ کانگریس ضلع صدر کوشک منڈل، آسنسول ساءوتھ اسمبلی حلقہ کے تحت 22وارڈ کے تمام ترنمول کونسلر و دیگر ترنمول رہنما و رضا کار موجود رہے۔موقع پر ایم ایل اے تاپش بنرجی نے کہا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کی یک طرفہ کارواءی جگ ظاہر ہے۔مرکز کی بی جے پی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور عوام کے ذہن کو مہنگائی سے ہٹانے کے مقصد سے اس طرح کے کھیل کھیل رہی ہے۔آج مہنگائی آسمان چھورہی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ رسوءی گیس،خوردنی اشیاء،سرسوں تیل بس قدر مہنگے ہوچکے ہیں کہ ایک عام انسان کی استطاعت سے باہر ہوگیا ہے۔عوام کا دھیان بانٹنے کے لیے ایک خاص سیاسی جماعت کے قد آور رہنماؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔عوام سب دیکھ رہی ہے۔انہوں نے برجستہ کہا کہ ممتا بنرجی ملک کی واحد لیڈر ہیں جو بی جے پی سے آنکھ ملاکر بات کرسکتی ہیں۔ جب تک ممتا بنرجی کا ہاتھ اور ساتھ ہم لوگوں کے ساتھ ہے کوءی ہم لوگوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

Latest News