برن پور : آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 94 میں وارڈ کونسلر دلیپ اورانگ کی قیادت میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آسنسول کارپوریشن کےمیئربدھان اپادھیائے، ڈپٹی میئر ابھیجیت گھٹک ، مہیلا ترنمول کانگریس کی صدر و کونسلر کہکشاں ریاض ، کونسلر اکھے گھوش ، ترنمول رہنما امیت گھوش،سیما منڈل و دیگر مقامی افراد موجود رہے۔ اس موقعے پر ڈپٹی میئر ابھجیت گھٹک نے کہا کہ گرمی کے موسم میں بلڈ بنک میں خون کی کمی ہوجاتی ہے۔ ایسے حالات میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کافی نیک کام ہے۔ کونسلر و ان کے ہمنواؤں کو مبارکباد قبول ہو۔
Post Views: 125










