درگا پور : پانڈیشور کے ایم ایل اے نریندر ناتھ چکرورتی کو مغربی بردھمان ترنمول کانگریس کا ضلع صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سال ریاست میں ہونے والے پنچایتی انتخابات کے پیش نظر، ٹی ایم سی سپریمو نے ضلع کی کمان پانڈیشور کے ایم ایل اے نریندر ناتھ چکرورتی کو سونپ دی ہے۔ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا واحد مقصد ضلع کی تمام پنچایت سیٹوں پر جیت کر دیدی کو تحفہ دینا ہے۔ پارٹی نے جو ٹیم بنائی ہے وہ سب کو ساتھ لے کر کام کرے گی۔
اس کا اعلان ریاستی وزیر قانون مالے گھٹک نے درگاپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، جس کے دوران ضلع چیئرمین اجول چٹرجی اور دیگر قائدین موجود تھے۔ اس دوران ضلع کمیٹی کے ارکان کی فہرست کا بھی اعلان کیا گیا۔

Post Views: 135










