Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پسچھم پچھم بردوان ضلع کانگریس مائنوریٹی شعبہ کا بردوان ضلع میں ریاستی حج کمیٹی کے دفتر کے قیام کا مطالبہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول :پچھم بردوان ضلع کانگریس کمیٹی مائنوریٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی کے چیئر مین و راجیہ سبھا ایم پی ندیم الحق،اقلیتی محکمہ کے وزیر غلام ربانی اور وزیر قانون ملائے گھٹک کی خدمت میں ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے۔ سال2023میں عازمین حج کو بہتر سہولیات مہیا کرانے اور آسنسول میں حج کمیٹی کی باضابطہ دفتر قائم کر نے کی اپیل کی گئی ہے۔مکتوب میں درج ہے کہ”حج برائے2023 کے لیے فارم

بھرنے کا سلسلہ شروع ہو چکاہے۔اس سلسلے میں پچھم بردوان ضلع کے ملت اسلامیہ کو جوپریشانیاں درپیش ہیں اور مسلسل ہوتی آرہی ہیں وہ آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔آپ بحیثیت ایک مسلم رہنما ان پریشانیوں کو محسوس کر کے انکے لیے راحت کا سبب فراہم کریں گے۔پچھم بردوان ضلع میں آسنسول کو ریاستی سطح پر ہیڈ کوارٹر تسلیم کیا گیا ہے۔یہاں آسنسول میں ریاستی سرکار کے تمام شعبے کے دفتر واقع ہیں۔مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ریاستی حج کمیٹی 2011سے اب تک کوئی دفترقائم نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس علاقہ کے غیر سیاسی فرد کوریاستی حج کمیٹی میں رکن بنا یا گیا ہے۔ یہاں زائرین حج کو فارم بھر نے اور اور دیگر ضروری اقدامات کی تکمیل کے لیے بڑی پریشانیاں ہو رہی ہیں۔یہاں ایک شخص ہیں جو ترنمول کانگریس پارٹی سے منسلک ہیں،وہ اپنے طور پر چند اشخاص کو لے کر فارم، ویکسینیشن اور دیگر ضروری اقدامات میں اپنی خدمت دیتے ہیں۔مگر چونکہ وہ ایک خاص سیاسی پارٹی سے منسلک ہیں اس لیے حج کے بہت سے زائرین کوتکلیف اور دشواری ہورہی ہے۔



“ مکتوب کے سلسلے سے محمد شاکر نے بتایا کہ پچھم بردوان ضلع کانگریس کمیٹی مائنوریٹی ڈیپارٹمنٹ نے ریاستی حج کمیٹی کے چیئر مین ندیم الحق، اقلیتی محکمہ کے وزیر غلام ربانی اور وزیر ملائے گھٹک کو اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ ایک مکتوب ارسال کیا ہے۔جس میں مذکورہ پریشانیوں کا ذکر کر نے کے ساتھ پچھم بردوان ضلع ہیڈ کوارٹر آسنسول میں حج کمیٹی کا دفتر بنانے اور ریاستی حج کمیٹی میں یہاں سے ایک نمائندہ منتخب کر نے کی اپیل کی گئی تاکہ عازمین کو ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی تمام معلومات کی جانکاری بروقت ہوتی رہے اور تمام سہولیات سے بھی مستفیض ہوں۔انہوں نے کہا کہ عازمین کی ٹیکہ کاری و دیگر ضروری کام حج آفس سے ہوں۔ دیکھا گیا ہے کہ فارم کی خانہ پری سے لے کر ٹیکہ کاری تک ٹی ایم سی پارٹی آفس سے ہو تا ہے۔ موقع پر پچھم بردوان ضلع کانگریس کمیٹی مائنوریٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئر میں محمد شاکر، شاہ عالم خان، ممتاز احمد، محمد منہاج،محمد رشید خان، محمد سلیم و دیگر موجود رہے۔