چترنجن 20 جولائی : زبردست آتشزدگی میں دو دکان جل کر راکھ ہوگیا۔بدھ کی صبح چترنجن ریل شہر کے آملہ دہی بازار میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ان دونوں دکانوں میں ایک گاڑی کا کوور تیار کرنے کی اور دوسری جوتے کی دکان تھی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ آملہ دہی بازار کے 31نمبر موڑ کے ان دو دکانوں کے اندر سے دھنواں نکلتا ہوا دیکھا گیا۔وہ دونوں دکان اس وقت بند تھی۔فوری طور پر چترنجن دمکل شعبہ کو خبر دی گئی۔اس درمیان مقامی لوگ خود سے ہی پانی کے ذریعہ آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے۔بعد میں ایک فائیر انجن پہنچااور گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔مگر تب تک دونوں دکانیں جل کر خاکستر ہوچکی تھی۔







Post Views: 134










