انڈیاپاور کارپوریشن لمیٹیڈ کے ذریعہ پانچواں کاریگری میلہ کاافتتاح سینٹرم مال سرشٹی نگر,آسنسول کے کھلے میدان میں ریاستی وزیر مولائے گھٹک نے کیا.موقعے پر ایم ایم آئی سی انیربن داس,آرکےمشن کے سکریٹری سوامی سومتما نندا مہاراج,انڈیا پاور کے ڈائریکٹر سومیش داس گپتا,نائب صدرامیت پرکاش اور جی ایم پارتھا چٹوراج موجود تھے.یہ میلہ 12جنوری سے 15جنوری تک جاری رہے گا.انڈیاپاور کے ڈائریکٹر سومیش داس گپتا نے بتایا کہ ہماری کمپنی زندگی میں توانائی جوڑنے کاکام کرتی ہے.بجلی کی سپلائی کے ساتھ دبے کچلے عوام کو خودکفیل بنانے کی غرض سےآرٹ اور کلچرل کاایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں.اسی مقصد کے تحت اس میلے کاانعقاد کیا گیا ہےجس میں بنگال کی کھوتی جارہی تہذیب وروایت کو زندہ رکھنے کی کوشش کے تحت تیراکوٹا,کانتھا,ڈوکرا,بنگلہ تانت جیسے کپڑوں کی نمائش لگائی گئی ہے وہیں میلہ کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لئت دیہی گیت وسنگیت جیسے باؤل,کوبی گانیر لوری,چادربادار ودیگر شامل ہے.



















