آسنسول ( خورشیدعالم ) کلٹی بلاک ترنمول کانگریس اقلیتی کی جانب سے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں اور معاشرے میں دوسرے کے آنسو پوچھنے والے نوجوانوں کو ڈیشرگڑھ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران فکر ملت ایوارڈ سے نوازا گیا. تقریب کی صدارت سابق کاونسلر روہت نونیا نے کیا جبکہ نظامت کے فرائض صوفی ایاز قادری نےانجام دیا. کلٹی بلاک ترنمول کانگریس کے صدر امجد انصای نے پھولوں کا گلدشتہ پیش کرکے اپنے تمام مہمانوں کا استقبال کیا .محمد معراج ,جاوید ماسٹر, سننو, بابرقریشی نے بیچ بوشی کےفرائض کو انجام دئے.طالب علموں سے خطاب کرتے ہوے پچھم بردوان ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے صدر سید افروز نے کہا کہ دور حاضر میں وہی طلباء زندگی کی میدان میں کامیاب ہوتے ہیں جو مسابقتی امتحانات کے لئے اپنے آپ کو تیار رکھنے کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے منصوبہ بناتے ہیں . اس کے لئے مضبوط عزائم‘ خود اعتمادی اور جہد مسلسل کی ضرورت ہے تب ہی کامیابی اپکےکے قدم چومے گی .
انہوں نے مزید کہا کہ طلباءفون اور انٹرنیٹ کا غلط استعمال نہ کریں اور نیک و صالح زندگی گذارتے ہوئے تعلیمی شعبہ میں بھی ترقی کریں. انہوں نے کہا کہ اب ہمارے معاشرے میں لڑکیاں بھی پردے کی پابندی کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ان دنوں مسلمانوں میں بھی تعلیمی شرح میں کافی اضافہ ہورہا ہے لیکن اس میں مزید اور بھی بہتری کی ضرورت ہے ۔
ایوارڈیافتہ نازنین خاتون نے کہا کہ جس طرح کچھ ہی گھنٹوں کے بعد ہم لوگ کیلنڈرتبدیل کردیں گے اسی طرح ہماری سوچ بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ہمیں منفی سوچ سے ابھر کرمثبت سوچ کے ساتھ اگے بڑھنے کی ضرورت ہے بلاوجہ کسی پر تنقید کرکے یا دوسروں میں خامی نکال کر ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوگا ہم منصوبہ اور محنت سے ہی کامیاب ہوسکتے ہیں۔


















