برن پور : سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی آسنسول میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 84 کے اسمعیل میں واقع مکہ اپارٹمنٹ میں آل انڈیا امام ایسوسی ایشن، پچھم بردوان ضلع چیئرمین الحاج عطاء اللہ خان کی جانب سے جشن غوث الوری کانفرنس کا اہتمام بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر علمائے کرام نے غوث پاک رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شان عظیم پر مدلل خطاب فرمایا وہیں شعرائے کرام نے اپنی مترنم آواز میں نعت پاک پیش کر کے محفل کو گل گلزار بنایا۔ اس جلسے میں الحاج عطاء اللہ خان نے اپنے والد صوفی عنایت اللہ خان مرحوم کی تحریر کردہ ایک منقبت مترنم آواز میں پیش کر کے خوب داد و تحسین وصول کئے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اپنے بیان میں کہا کہ اگیارہویں شریف کے موقع پر گذشتہ 20 برسوں سے یہ پروگرام پابندی سے جاری ہے اور ان شاءاللہ مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گا۔ مذکورہ پروگرام میں کافی تعداد میں غوث پاک کے پروانے شریک ہوئے۔



















