Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جے پی سی کوزیادہ سے زیادہ ای میل کریں– آسنسول کے ائمہ وعلماء کا مسلمانوں سے اپیل ١٣/ستمبر تک جے پی سی کو میل کرنے کی آخری تاریخ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

مؤرخہ 10 ستمبر بروز منگل بعد نمازِ مغرب *مسجد رحمٰن* وویکانند نگر آسنسول میں
اصلاح معاشرہ کے غرض سے شہر آسنسول کے تمام علماء وائمہ کا ماہانہ مشورہ منعقد ہوا
جس میں شہر آسنسول و برنپور  سے تقریباً تمام فعال علماءکرام وائمہ مساجد نے شرکت کی،
مجلس کا آغاز مولانا دانش مظاھری کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا
بعدہ مفتی سعید اسعد القاسمی صاحب نے مشورہ کا مقصد اور گزشتہ مشورہ سے اب تک کی صورت حال سے تمام احباب کو آگاہ کیا،
اور اصلاح معاشرہ کے متعلق اہم باتیں گوش گزار کیں،ساتھ ہی وقف امیڈمنٹ ایکٹ 2024 کے حساسیت پر روشنی ڈالی،اسکے بعد تمام علمائے کرام نے وقف ایکٹ کے نافذ ہونے کے نقصانات اور اس کے نفاذ کو روکنے کے لئے مسلم پرسنل لا بورڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوۓ اس معاملے میں جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کو زیادہ سی زیادہ ای میل کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا اور متعدد آراء پیش کی،
ائمہ کرام نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ وہ نمازوں کے بعد نوجوانوں کو ساتھ لے کر علاقے والوں کو ای میل کرنے میں معاونت کرینگے،اور اس بات کی کوشش کی جاۓگی کہ شہر سے کوئ شخص ایسا نہ ہو جسکے موبائل سے جے پی سی(JPC) کو ای میل نا کردیا جاۓ،
مفتی زبیر احمد صاحب قاسمی نے وقف ایکٹ کی حساسیت کو بیان کرتے ہوۓ فرمایا کہ خدانخواستہ اگر یہ قانون نافذ کردیاگیا تو مسلمان اپنے میت کو کاندھوں پر لیکر گھومتے رہینگے مگر ان کو دفن کرنے کے لئے دو گز زمین نصیب نا ہوگی، کیونکہ قبرستانوں پر غیروں کا قبضہ ہوگا،
اسکے ساتھ ہی شہر میں نشہ خوری اور سود خوری کی طرف بھی لوگوں کے بڑھتے رجحان کو لیکر علمائے کرام نے فکر مندی کا اظہار کیا اور آئندہ کی مجلس میں ان برائیوں کے سد باب کے لئے ایک مضبوط لائحۂ عمل طے کرنے کا ارادہ کیا،
میزبان کے طور پر مسجد رحمٰن کے امام مولانا ثاقب مظاھری اور مسجد رحمٰن  کمیٹی کے احباب موجود رہے،
اخیر میں صدر مجلس مولانا احسان مظاھری صاحب نے تمام علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ ان سے یہ اپیل کی کہ تمام علمائے کرام زیادہ سے ای میل کرنے پر لوگوں کو آمادہ کریں اور اس کے لئے جو مناسب طریقہ معلوم ہو اسکو اختیار کیا جاۓ،اور ساتھ ہی اتفاق راۓ سےآئندہ مشورہ 4 اکتوبر بروز جمعہ مسجد نور ہاٹن روڈ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا،
اور مولانا نیاز صاحب ندوی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Latest News