*حضرت مجاہد ملت کا 47 واں سالانہ عرس*
————————————————————
*انتظامیہ کی تیاری اور شانتی کمیٹی کی میٹنگ*
دھام نگر شریف میں حضرت مجاہد ملت علیہ الرحمہ کا 47 واں عرس مبارک 17 اور 18 اکتوبر 2026 کو بہت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائےگا اس 2 روزہ عظیم الشان اجلاس کے موقع پر انتظامیہ نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے شانتی کمیٹی کی میٹنگ بلائی۔
میٹنگ کی صدارت دھام نگر شریف کے موجودہ تحصیلدار نے کی اس میٹنگ میں ایس ڈی پی او دھام نگر اور آئی آئی سی دھام نگر کی نگرانی میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے عہدہ داروں اور آفیسروں نے شرکت کیں اور عرس کے موقع پر آنے والی تمام تر دشواریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شانتی کمیٹی کی ممبران نے انتظامیہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو فرمائیں ہوئیں۔
*میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ*
1. عرس کے جلوس اور چادر پوشی کے دوران امن و شانتی کو برقرار رکھا جائے گا۔
2. بجلی، پانی اور صفائی کا خاص انتظام کیا جائے گا۔
3. لنگر اور زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات ہوں گے۔
4. عرس کے موقع پر بھیڑ کو کنٹرول کر نے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیااور قل شریف کے اوقات چادر پوشی اور مزار پاک کے تمام دروازے بند رہیں گے۔
میٹنگ میں واضح طور پر یہ طے ہوا کہ تمام لوگ باہمی تعاون اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ عرس کا انعقاد کریں گے۔
اس موقع پر انتظامیہ نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آپسی بھائی چارہ اور شانتی بنائے رکھیں اور انتظامیہ کا تعاون کریں۔
اس میٹنگ میں شانتی کمیٹی کی جانب سے شرکت کرنے والے نمائندوں میں سید غلام احمد حبیبی، محمد فضل باری، محمد اسرائیل حبیبی،غلام جیلانی حبیبی، شیخ جعفر علی حبیبی، شیخ غلام علی حبیبی، عبد الرحمن، شیخ رُستم ، محمد منظور الحق، محمد حبیب الرحمن، محمد فقیر الدین، شیخ اسلم، شیخ مشتاق وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ *محمد تاج الدین حبیبی* نظامی، قریشی محلہ، دھام نگر شریف










