Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*حضرت مولانا عبد المصور رضوی کی یاد میں با وقار تعزیتی نشست اور آپ کے علمی و دینی خدمات کو خراج عقیدت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*حضرت مولانا عبد المصور رضوی کی یاد میں با وقار تعزیتی نشست اور آپ کے علمی و دینی خدمات کو خراج عقیدت*
———————————————————–
دھام نگر:- حضرت مولانا عبد  المصور صاحب کے سانحہ ارتحال پر اُنکی علمی اور دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک باوقار تعزیتی نشست ابنائے قدیم مدرسہ غوثیہ رو فیہ دھام نگر کے زیرِ اہتمام  مدرسہ ہذامیں منعقد کی گئی۔جس میں صوبہ اڑیسہ کے مختلف اور دور دراز علاقوں سے آپ کے شاگردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی سر پرستی مولانا الحاج سید فاروق رضا حبیبی(پرنسپل مدرسہ غوثیہ روفیہ) اور صدارت الحاج مولانا علا الدین حبیبی سابق مدرس مدرسہ ہذا نے فرمائی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے کیا گیا۔نعت و منقبت کے حسین گلدستے مولانا گوہر مصطفیٰ پوری اور جناب دانش رضا کٹکی صاحب نے شاندار ترنم میں پڑھی۔ جبکہ نظامت کی ذمےداری مولانا اجمل حبیبی اور مولانا کلیم الدین رضوی صاحب نے نبھائی۔
ماسٹر الحاج شیخ عبد الحکیم صاحب حبیبی نے مولانا عبد المصور علیہ الرحمہ  سے اپنی دیرینہ رفاقتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ بڑے مولوی صاحب ایک عظیم المرتبت شخصیت کے حامل تھے۔ آپ کو سرکار مجاہد ملت سے سچا پیار اور لگن تھا۔ جب تک حضور مجاہد ملت حیاتِ ظاہری میں رہے آپ ہمیشہ اُن کی قربت میں رہنے کی کوشش کی اور بعد وفات اُنکے روضہ مبارک کی نسبت نے آپ کو صدر جمہوریہ ایوارڈ سے نوازا دیا۔
ماسٹر منور احمد حبیبی نے اپنی تعزیتی کلمات میں کہا کہ بڑے مولوی صاحب کا دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم پر بھی گہری دسترس رکھتے تھے۔آپ ایک مذہبی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اسلئے آپ کو اپنی ملازمت کے آخری ایام تک اپنے اصولوں کی ذرہ برابر بھی خلاف ورزی کرنا گوارا نہیں تھا۔ آپ امر با المعروف اور نہی عن المنکر کی عملی تفسیر تھے۔ آپ حق گوئی اور اصلاح معاشرہ اور دینی اقدار کے علمبردار تھے۔
آخر میں اس روحانی موقع پر غوثیہ روفیہ کے ہونہار اور باوقار ابنائے قدیم حضرت علامہ مولانا سخاوت حسین برکاتی اس عظیم الشان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے مرکزِ عقیدت کی خدمات جلیلہ کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ۔
دو پہر تک یہ پروگرام کا سلسلہ چلتا رہا بعد سلام نواسہ حضور مجاہد ملت مولانا الحاج سید فاروق رضا حبیبی کی دعاؤں پر جلسہ کا اختتام کیا گیا۔اور مہمانوں کے خورد و نوش کا انتظام کیا گیا تھا۔ *محمد تاج الدین حبیبی* نظامی، دھام نگر شریف۔