*دھام نگر میں انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و محبت کے ساتھ کے جلوس محمدی نکالا گیا*
————————————————-
عالم انسانیت کے لیے سراپا رحمت، ہادی عالم اور محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی خوشی میں منائے جانے والے مقدس و با برکت جشن عید میلادالنبی کے موقع پر دھام نگر شریف میں عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا زبر دست پیمانے پر جلوس محمدی انعقاد جو نہایت ہی عقیدت و محبت اور جوش و خروش، مذہبی اور اسلامی روایت کے شایانِ شان انداز میں نکالا گیا۔
دھام نگر کے مختلف محلوں اور تنظیموں کی جانب سے کم و بیش 34 قافلہ اور جلوس محمدی ایک ساتھ ہوکر خانقاہ حبیبیہ اور عید گاہ میدان ہوتے ہوئے درگاہ قدم رسول، جگتی شریف پنھچا جہاں پر درگاہ قدم شریف کے متولی مولانا حماد حبیبِ اور اراکین درگاہ نے پر زور انداز میں جلوس محمدی استقبال کیا۔
جلوس محمدی میں ہزاروں لاکھوں عاشقانِ رسول کا ٹھاٹھ مارتا ہوا سمندر اور سب کی زبان پر لبّیک یا رسول اللہ و سرکار کی آمد مرحبا کی صدائیں بلند ہورہی تھیں۔جلوس محمدی جس چوراہے سے گزر رہا تھا لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے تھے اور آپس میں تحفہ دیتے۔
جلوس کے آگے آگے چھوٹے چھوٹے بچوں کا دستہ اپنی شان و شوکت کے ساتھ رواں دواں تھا۔ اس سے اور بھی دیدہ زیب منظر تھا کہ علماء کرام و مذہبی پیشوا تشریف فرما تھے۔ عاشقانِ رسول کے ہاتھوں میں اسلامی پرچم اور فضا میں بلند ہونے والے نعروں اور لبوں پر درود و سلام نے پورے دھام نگر کو عشق رسول کے نور سے منور کر دیا تھا۔
ضلع پولیس انتظامیہ کی طرف سے ایس پی منوج کمار راوت نے تھانے میں صورتِ حال کا جائزہ لیا تھا۔جبکہ ایڈیشنل ایس پی اروپ ابھیشیک بہیرہ، دھام نگرتحصیلدار گیان رنجن ساہو، ایس ڈی پی او اور آئی آئی سی شوبھو جیت داس کی نگرانی میں 4 انسپکٹر اور 20 پلاٹون پولیس فورس نے مختلف چوک اور چوراہے میں امن و امان کی حفاظت کر رہے تھے۔
دھام نگر شانتی کمیٹی کے ارکان و شرکاء جناب باسودیب تری پاتھی، مہشور سوائن، جناب الحاج شیخ عبد الحکیم حبیبی،جناب شیخ غلام جیلانی حبیبی،جناب شیخ جعفر علی حبیبی،جناب محمد تاج الدین حبیبی جناب منوّر احمد حبیبی، جناب محمد نعیم الدین حبیبی اور جناب شیخ تار بابو حبیبی صاحبان موجود رہ کر جلوس محمدی کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ محمد تاج الدین نظامی حبیبی،قریشی محلہ،دھام نگر








