Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سیرتِ طیبہ کی روشنی میں امت کی رہنمائی ضروری:مولانا الیاس مخلص کا اہم پیغام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ماہِ ربیع الاول کی آمد کے موقع پر مولانا الیاس مخلص نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے اس ماہ کو عظمتِ رسول ﷺ کی یاد دہانی اور امت مسلمہ کے لیے عملی رہنمائی کا مہینہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر فرمایا کہ یہ مہینہ ہمیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ سے روشنی حاصل کرنے اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی دعوت دیتا ہے۔
مولانا الیاس مخلص نے زور دے کر کہا کہ سیرتِ نبویؐ نہ صرف تاریخ کا حصہ ہے بلکہ آج کے دور میں بھی ہمارے معاشرتی، اخلاقی اور روحانی مسائل کا بہترین حل پیش کرتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس مہینے میں تعلیمِ نبوی کی روشنی میں اپنے معاشرتی رویوں، خاندانی نظام اور قومی یکجہتی کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ قدم اٹھائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محض جشن و تقریبات کا اہتمام کافی نہیں بلکہ اس مہینے کا حقیقی مقصد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہونا ہے۔ آج کے چیلنجز میں ہمیں صبر، اخلاقِ حسنہ، عدل و انصاف اور بھائی چارہ کی اہمیت کو فروغ دینا ہوگا تاکہ معاشرہ میں فتنہ اور انتشار کی جگہ محبت اور بھائی چارہ قائم ہو سکے۔
مولانا الیاس مخلص نے حکومت اور عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس ماہ کو صدیقی جذبے سے مناتے ہوئے سماجی اصلاح اور علمی آگاہی کو فروغ دیا جائے۔ مساجد، مدارس، کمیونٹی سنٹرز اور تعلیمی اداروں میں سیرتِ طیبہ کے موضوع پر لیکچرز، سیمینارز اور مباحثے منعقد کیے جائیں تاکہ عام آدمی تک سیرتِ رسول ﷺ کے عملی پہلو پہنچ سکیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیرتِ نبویؐ کی تعلیمات کا فروغ صرف مذہبی اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر فرد کا فرض ہے تاکہ امتِ مسلمہ متحد ہو کر درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہو۔

Latest News