Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*عرس حضرت قاضی طیب با با و حضرت عبدالمنان بابا تزک و احتشام سےمنایا گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*عرس حضرت قاضی طیب با با و حضرت  عبدالمنان بابا تزک و احتشام سےمنایا گیا*
———————————————————–
دھامنگر میں 23 جولائی 2026 بروز جمعرات کو فخر ولایت اقاے نعمت حضور مجاہد ملت علیہ الرحمتہ رضوان کے والد ماجد حضرت عبدالمنان (منامیاں) علیہ الرحمہ وحضرت قاضی طیب بابا علیہ الرحمہ کاسالانہ عرس حسب روایت نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا خانقاہ حبیبہ کے سجّادہ نشیں نبیره سرکار حضور مجاہد ملت و شہزادہ حضور حبیب ملت علیہ الرحمہ حضرت مولانا  سید  محمد حبیب رضا حبیبی کے ہاتھوں دن کے 1 بجے مزار پاک کاغسل شریف ہوا بعد نماز ظہر سے لیکر مغرب تک چادر مبارک کا سلسلہ چلتا رہا بعد نماز مغرب لنگر عام کا انتظام رہا بعد نماز عشاء جلسہ کی کارروائی شروع ہوہی مقرر خصوصی حضرت علامہ مولانا مفتی شھزاد عالم مصباحی صاحب  قبلہ پریلی شریف و حضرت  علامہ مولانا  الحاج محمد حنیف حبیبی صاحب قبلہ پرنسپل دارالعلوم مجاہد ملت  نعت خوانوں میں شہنواز حسان صاحب، صابر رضا ازہری صاحب گجرات اور شمویل اختر مجاہدی صاحب بڑے ہی عقیدت و محبت کے ساتھ جھوم جھوم کر پڑھے قاری فاروق رضوی صاحب نے بہترین انداز میں قرآن کریم کی تلاوت فرمائی اور نقیب جلسہ جناب اختر رضا ضیائی صاحب نے حُسنِ نظامت فرمایا۔
حضرت مولانا الحاج  سید فاروق رضا حبیبی صاحب ، ہمدرد قوم ملت الحاج ڈاکٹر محمد صادق صاحب حبیبی،حضرت مولانا محمد طاہرالدین صاحب حبیبی خطیب و امام جامع مسجد دھا منگر۔ شریف شریکِ جلسہ ہوکر کامیاب بنائے علماءے کرام نے حالات حاضرہ اور اصلاح معاشرہ پر مدلل گفتگو فرمائیں
حضور صاحب سجادہ  کی دعاؤں سے جلسہ کا اختتام ہوا  حبیبی سلسلہ کا ایک ادنیٰ خادم ہونےکی حیثیت سے حبیبی منانی کمیٹی کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں محمد تاج الدین حبیبی نظامی قریشی   محلہ دھامنگر شریف بھدرک اڈیسہ۔

Latest News