Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*عرس حضور شمس العلماء مفتی نظام الدین حبیبی دھام نگر شریف میں منایا گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*عرس حضور شمس العلماء مفتی نظام الدین حبیبی دھام نگر شریف میں منایا گیا*
————————————————————
اڈیشا دھام نگر شریف میں ہر سال کی طرح امسال بھی تلمیذ خاص خلیفہ اجل مخزن اسرارحضور مجاہد ملت زبرتہ السالکین شیخ الکا ملین شہنشاہ مسند تدریس جامع معقولات و منقولات فقیہ عصر شیخ طریقت سیدی حضور شمش االعلما حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ مفتی محمد نظام الدین حبیبی۔ علیہ الرحمۃ والرضوان۔ کا عرس مبارک 2 مئی 2026  بروز سنیچر  منایا گیا صبح 9 بجے عرس کا شروعات تلاوتِ قرآن پاک سے حافظ اکبر نظامی صاحب نے کی نعت و منقبت کے گلدستے شاعر اسلام جناب شاہد رضا حبیبی جناب شاہ جمال الدین حبیبی محمد سیف الدین نظامی نقیب جلسہ مولانا شہاب الدین مجاہد ی علماء کرام میں حضرت مولانا محمد شہادت حسین برکاتی صاحب قبلہ نے مدلل گفتگو کی دن کے 10بجکر 35منٹ پر قل شریف کا فاتحہ ہوا۔
آپ کا عرس ہر سال 13 اور 14ذیقعدہ  شہر الہ باد پریاگ راج جامعہ نظامیہ داںرا شاہ أجمل میی آپ کے شہزادہ حضرت جناب فصیح الدین حبیبی نظامی صاحب قبلہ کی سرپرستی میں بڑے ہی ادب و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے حضور حبیب ملت علیہ الرحمہ جب تک حیات میں رہے اکثر وبیشتر آپکے عرس مبارک میں حاضر ہوتے اور خانقاہ حبیبیہ کی جانب سے چادر پیش کرتے      شریک عرس جناب الحاج ماسٹر جناب عبد الحکیم حبیبی صاحب ، جناب غلام جیلانی حبیبی صاحب،جناب علی ٹیلر حبیبی صاحب،جناب گل محمد رضوی صاحب، محمد حبیب الکریم حبیبی صاحب،جناب عبد المتین حبیبی صاحب شیخ جہاں نگیر صاحب اشفاق حبیبی رمضان حبیبی ، قمر الدین نظامی صاحب محمد صھیب رضا حبیبی وغیرہ وغیرہ بھی شامل تھے عرس کی تمام تقریبات حبیبی نظامی کمیٹی کی جانب سے مسجد حبیبیہ قریشی محلہ دھام نگر شریف میں کیا گیا جلسہ کےبعد لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا *محمد تاج الدین حبیبی نظامی* دھام نگر شریف