شمالی آسنسول چربی محلہ سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیت محمد جلال الدین عرف جلالو کے فرزند ثالث انجنئیر صاقب جلال کا نکاح برنپور کے ٹی روڈ ، آسنسول کے محمد شہباز عالم کی دختر نیک اختر تحسین شہباز کے ساتھ جمعرات کی شام بعد نماز عصر چربی محلہ مسجد میں پڑھایا گیا۔امام وخطیب مولانا عظیم اقبال اشرفی نےفریقین کے عزیز واقارب ،احباب اور مقتدیوں کی موجودگی میں ایجاب قبول کرانے کے ساتھ بڑی پرمغزدعاء بھی فرمائی۔نکاح سے قبل مولانا محترم نے بڑے دلکش انداز میں سہرا پیش کرکے خوب داد وتحسین حاصل کئے۔نکاح کی اس مجلس میں نوشہ کے سب سےبڑے بھائی انجنئیر وسیم جلال،منجھلے بھائی انجنئیر عاقب جلال کے علاؤہ کینیڈا میں مقیم نیوکلیئر انجنئیر سجاد احمد خان،الحاج محمد اسلام خان،حافظ زاہد مرتضیٰ ،الحاج ماسٹر شکیل احمد ،محمد ربنواز خان،محمد زاہد،محمد اسلم،محمد رضوان ،قیصر عارفی،ظفر اقبال،محمد انیس،محمد صلاح الدین ،محمد کمال،محمد زاہد،محمد عابد،ساجد مرتضیٰ ،محمد سلیم،محمد کمال،محمد شہنواز،محمد عامر،امتیازاحمدانصاری سمیت نوشہ کے دوستوں نے نوشہ ثاقب جلال اور والد محمد جلال الدین کو مبارکباد پیش کیااور کامیاب ازدواجی زندگی گذارنے کی دعائیں دئیے۔




















