Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*8 سی آر سی پر مشتمل جموڑیہ سرکل اسپورٹس ہوا مکمل*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

گزشتہ 18دسمبر کو زونل اسپورٹس مکمل ہونے کے بعد جموڑیہ 1 سرکل کے 8 سی آر سی پر مشتمل سرکل اسپورٹس منگل کے دن جموڑیہ کے چھاتا ڈانگہ میدان نزد جموڑیہ میونسپلٹی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔جموڑیہ سرکل 1 کے ایس آئی آف اسکول ارجیت منڈل کے ہاتھوں مشعل روشن کی گئی اور پرچم کشائی بھی کی گئی ۔ بعد ازاں اسپورٹس میں حصہ لینے والے طلبہ کو اسپورٹس کا عہد دلانے کے بعد باضابطہ اسپورٹس کے ایونٹس کی شروعات ہوئی۔ننھے منے طلباء وطالبات نے پورے جوش وخروش کے ساتھ فلیٹ ریس ،ہائی جمپ،لانگ جمپ،یوگا اور جمناسٹک سمیت دیگر ایونٹس میں حصہ لیا اور اول ،دوئم سوئم مقام پانے والوں کو فی الفور انعام اور اسناد سے نوازہ گیا۔ واضح ہو کہ سرکل اسپورٹس کے تمام ایونٹس میں اول مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو سب ڈیویژن اسپورٹس میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ آج اس سرکل اسپورٹس کے موقعے پر پچھم بردوان ضلع پرائمری اسکول کے چئیرمین، ڈی آئی آف اسکول کے علاؤہ جموڑیہ کے ایم ایل اے ہرے رام سنگھ، ایم ایم آئی سی سبرتو ادھیکاری بھی کچھ وقتوں کے لئے اسپورٹس میدان پہنچے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔