درگاپور : مولامحمدعلیم الدین فیضی الرضوی خطیب وامام ایم،اے،ایم،سی جامع مسجد درگاپور و نائب صدر رہبر فاؤنڈیشن رضانگر مین گیٹ درگاپور سے ملی اطلاع کے مطابق
15/ اکتوبر بروزِ سہ شنبہ 10بجے دن درگاپور مین گیٹ رضانگر رہبر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام معروف سائنسداں اے پی جے عبدالکلام کے 93 / واں یومِ پیدائش کے موقع پر پیرِ طریقت رہبرِ شریعت حضرت علامہ ومولاناالحاج محمد اسرائیل میاں چشتی القادری سجادہ نشیں خواجہ غریب نواز روحانی دربار خانقاہِ عالیہ قادریہ چشتیہ مین گیٹ رضانگر کی قیادت میں فری کوچنگ سینٹرعبدالکلام پبلک اسکول کےطلبہ وطالبات کےمابین سوال و جواب پرمبنی ایک خصوصی انعامی، ثقافتی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس میں اول، دوم اور سوم پوزیشن لانےوالےطلبہ وطالبات کو انعام سے سرفرازکیاگیا ۔ رہبر فاؤنڈیشن کےتحت چلنے والےفری کوچنگ سینٹر کےاساتذہ کی کارکردگی اور طلبہ و طالبات کی کاوشات سے عوام وخواص نہایت ہی شاداں وفرحاں ہیں ۔
ماسٹر منظورخان نے بڑے سلیقے سے اس پروگرام کی نظامت فرمائی اس موقع پر سیاسی ، سماجی ، معاشرتی ، مذہبی ، فری کوچنگ سینٹرکےجملہ اساتذہ ، دانشوران علم و فن اوراربابِ فکرو قلم بھی شریک تھے




















