آسنسول، 2 نومبر: (پریس ریلیز)
آج دارالعلوم آسنسول، بیل ڈانگہ میں معروف عالم دین حضرت مولانا کمال الدین صاحب قاسمی، خطیب و امام بنگلور کی خصوصی تشریف آوری ہوئی۔ انہوں نے تعلیمی بیداری کے موضوع پر پرمغز خطاب کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو علم کی اہمیت اور دین کے ساتھ دنیاوی تعلیم کے حصول کی ترغیب دی۔ اپنے خطاب میں مولانا نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیم کو مقصد حیات بنائیں اور معاشرتی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔
پروگرام کی ابتدا میں مدرسہ ھذا کے خادم مولانا قیصر عبداللہ صاحب نے مولانا کمال الدین کا تعارف پیش کیا اور آسنسول کے حالیہ جید علماء کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ خاص طور پر، مفتی وزیر احمد سبیلی کا ذکر ہوا، جو حال ہی میں بنارس میں طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے۔ مرحوم ایک خوش اخلاق، ملنسار اور صوم و صلاۃ کے پابند شخصیت کے حامل تھے، اور آسنسول کے ہر دل عزیز علماء میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ ان کی کمی کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔
پروگرام کا اختتام مولانا کمال الدین گیاوی کی دعا پر ہوا۔ اللہ تعالیٰ مفتی وزیر احمد سبیلی کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔
مرسل: *قیصر عبد اللہ*


















