آسنسول میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین امرناتھ چٹرجی کی قیادت میں وارڈ نمبر 44 میں خون عطیہ کیمپ کا انعقادِ کیا گیاجس میں ایم آئی سی گروداس چٹرجی، پچھم بردوان ضلع ترنمول کانگریس کے ضلع سکریٹری شاہد پرویز و دیگر ترنمول کانگریس رہنما، حامی اور رضاکاروں کے علاوہ ایف کے گروپ کے چیئرمین و پیس انڈیا کے بانی فیروز خان عرف ایف کے موجود رہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں خون کی اہمیت اور خون عطیہ کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور اس کیمپ میں خون عطیہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان لوگوں کی خوب خوب ستائش بھی کی۔







Post Views: 156










