برن پور 17 جولائی : حکومت مغربی بنگال غریبوں اور بی پی ایل سے منسلک کنبہ کو مفت گہوں فراہم کرتی ہے ۔ اسی سلسلے میں آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 98 میں تقریباً 400 افراد کے درمیان 5کیلو گہوں مفت تقسیم کیے گئے ۔ اس موقعے پر وارڈ کونسلر کہکشاں ریاض اور ترنمول کانگریس سے منسلک پارٹی رضاکار خواتین اور نوجوان موجود رہے ۔ اس تقسیم کے موقعہ پر وارڈ کونسلر کہکشاں ریاض نے بتایا کی بوتھ پر کام کرنے والے پارٹی ورکروں نے وارڈ کا سروے کر کے ضرورت مندوں اور بی پی ایل کنبے کی فہرست تیار کی اور ٹوکن دیے ۔ اس کام کو پارٹی ورکروں نے بہت ہی بہتر طور پر انجام دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل کارپوریشن سے ترپال دی گئی تھی جسے تقسیم کر دی گئی ہے ۔









Post Views: 178










