Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*وزیر کے گھر پر حملہ کے الزام میں گرفتار نوجوان عدالت میں پیش ،ریاستی وزیرمولائے گھٹک کے گھر کی سیکیورٹی بڑھادی گئی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

آسنسول کے آپکار گارڈن میں ریاستی وزیر قانون و محنت مولائے گھٹک کے گھر پر حملہ کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے نوجوان کا نام وِکی کیوڑا بتایا گیاہے۔ وہ آسنسول میونسپل کارپوریشن کے 54 نمبر وارڈ کے کالیکا پور کے سائیر پاڑہ کا باشندہ ہے۔ پولیس کے مطابق اس کے خلاف تعزیرات ہند کی مخصوص دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بدھ کی رات کو گرفتار ہونے والے وِکی کیوڑا کو جمعرات کی صبح آسنسول جنوبی تھانہ سے عدالت میں پیش کیا گیا۔تاہم گرفتار نوجوان کی والدہ مکتی کیوڑا نے کہا کہ ان کے بیٹے کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے اور وہ کچھ دنوں سے غیر معمولی رویہ اختیار کر رہا تھا۔دریں اثنا بدھ کی شام کو اس حملے کے بعد وزیر قانون کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ آسنسول درگاپور پولیس کمشنریٹ کی طرف سے وزیر کے گھر کی سیکیورٹی مزید مستحکم کی گئی ہے۔ حملے کے وقت وزیر مولائے گھٹک کے گھر میں سیکیورٹی پر مامور چار پولیس اہلکاروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔تاہم ایک پولیس افسر کو نہیں بدلا گیا۔ جمعرات کی صبح نئے چار کانسٹبل کو وزیر کے گھر کی سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ وزیر ملائے گھٹک حملے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے بلکہ وہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ضلع کے دورے پر تھے۔ جمعرات کی صبح وہ آسنسول واپس آئے اور سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس افسران سے بات چیت کریں گے، جس کے بعد وزیر کے گھر کی سیکیورٹی کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔جمعرات کو دوپہر میں مولائے گھٹک جب اپنے گھر سے باہر نکلے تو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”بدھ کی شام جب حملہ ہوا، میں گھر پر نہیں تھا۔ مجھے اطلاع ملی کہ ایک نوجوان میرے گھر میں گھس آیا اور ایک بڑا اینٹ اٹھا کر میز کے شیشے کو توڑ دیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ ہمیں پولیس کی تحقیقات پر پورا اعتماد ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اس معاملے کا پتہ لگائیں گے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ”کیا یہ کوئی سیاسی سازش ہے، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے، ہو سکتا ہے کہ ایسا کچھ ہو۔”واضح رہے کہ بدھ کی شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے آسنسول کے آپکار گارڈن میں وزیر قانون کے گھر پر حملہ ہوا۔ گرفتار وِکی کیوڑا نے وزیر کے گھر میں موجود پولیس اہلکاروں کی نظر بچا کر مولائے گھٹک کے دفتر میں گھس کر ایک بڑے اینٹ سے میز کے شیشے کو توڑ دیا۔ شور سن کر پولیس اہلکار دوڑ کر آئے اور نوجوان کو پکڑ لیا۔ شور سن کر وزیر کی بیوی سودیشنا گھٹک جو گھر کے دوسرے فلور پر تھیں نیچے آئیں اور انہیں اس واقعے کا علم ہوا۔ اس کے بعد پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار نوجوان کی والدہ مکتی کیوڑا نے کہا کہ ”وِکی میرا بڑا بیٹا ہے، اس کا دماغ ٹھیک نہیں ہے۔ اس نے گھر کا سامان برباد کر دیا ہے، اسی وجہ سے اس کی بیوی پہلے ہی اسے چھوڑ کر جا چکی ہے۔ میں بھی اس کے ساتھ نہیں رہتی ہوں۔ بدھ کی شام میں نے سنا کہ میرے بیٹے نے یہ حرکت کی ہے۔“