Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول پولو گراؤنڈ کے نزدیک دستکاری میلہ میں لگی بھیانک آگ

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول کے پولو گراؤنڈ کے نزدیک این سی سی میدان میں ریاستی سرکار کے ذریعہ منعقدہ دستکاری میلہ میں بدھ کے دن زبردست آگ لگ گئی ۔آگ زنی کے واقعہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بھڑکنے لگے۔فاءر بریگیڈ کو خبر ملتے ہی فائر انجن کے ساتھ عملہ پہنچے اور خبر لکھے جانے تک آگ پر قابو پانے کی کوشش میں جٹے رہے۔دستکاری میلہ میں آگ لگنے کی وجہ کر 6 سے 7 اسٹال پوری طرح سے جل کر خاک ہونے کی خبر ہے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ یکے بعد دیگرے ایک سے دوسری دکانوں کو اپنی چپیٹ میں لیتی چلی گئی ۔بتایا جارہا ہے کہ میلہ میں لگے ایک لکڑی کے اسٹال میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بھڑکنے لگے۔آج ہوا بھی تیز چل رہی تھی جس کی وجہ کر آگ تیزی سے پھیل گئی ۔آگ لگنے کی خبر فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دی گیی ۔ کئی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملہ 30 سے 40 منٹ کی تاخیر سے پہنچے۔ تاخیر کے سبب آگ تیزی سے پھیل گئی ۔پہلے مقامی لوگ آگ بجھانے کے لیے دوڑے لیکن بعد میں دمکل کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور ایک گھنٹہ کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔آگ زنی کے معاملہ کے بعد لوگوں کے ذہن میں کءی طرح کے سوال اٹھنے لگے ہیں‌۔آسنسول جیسی گھنی آبادی والے علاقہ میں منعقدہ دستکاری میلہ میں آخر آگ کس طرح لگی‌ اور اس پر جلد از جلد کیوں قابو نہیں پایا جاسکا۔ایک اندازے کے مطابق آگ سے کئی لاکھ روپیے کا نقصان ہوا ہے۔خبر ملتے ہی پولس کے اعلی افسران اور سیاسی لیڈران موقع پر پہنچے اور اس بات کی جانکاری لی کہ آگ پر فوری قابو کیوں نہیں پایا جاسکا؟