Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول ضلع عدالت کے سینئر وکیل منیر بیگ محبوب حقیقی سے جاملے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

ایڈووکیٹ منیر بیگ کو آواز کی خراج عقیدت،اللہ مغفرت فرمائے آمین*
آسنسول 13مارچ :  یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ آسنسول کورٹ کے ریئل ٹائیگر مانے جانے والے سینئر وکیل منیر بیگ کی روح جمعرات کے دن انکے قفس عنصری سے پرواز کرگئی۔انکی رحلت کی خبر سے وکلاء میں غم کا ماحول قائم ہوگیا۔انکا جسد خاکی آسنسول بار ایسو سی ایشن میں لاکر خراج پیش کیا گیا۔جمعرات کے دن آسنسول بار ایسو سی ایشن میں ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی۔تعزیتی نشست میں جج و وکلاء نے انکی زندگی کے روشن پہلو کو اجاگر کیا۔ان کی روح کے سکون کے لیے دعائیں کی گئیں اور 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔انکی موت کی خبر پاکر ریاست مغربی بنگال کے وزیر برائے قانون ملائے گھٹک، میئر بدھان اپادھیائے، ڈپٹی میئر سید وسیم الحق و ابھجیت گھٹک،ترنمول کانگریس کے ریاستی سکریٹری وی شیو داسن داسو، گروداس چٹرجی، آسنسول بار ایسو سی ایشن کے صدر راجیش تیواری، سکریٹری بانی کمار منڈل، ربیع الاسلام، آنجہانی منیر بیگ کے فرزند مرزا قیش بیگ، منوج سنگھ، ادیے گیری، پربھاکر ناراین سنگھ، طارق انجم، شمس پرویز خان، ناین گھوش، سدھانت سنگھ، جینت سین، عرفات ناصر، فردوس عالم، محمد فیروز، پون جیسوال، دانش، نالج خان،لکھن پانڈے، منجو پرشاد، ارمان حسین، شارق اختر، عادل حیدر، ریت کمار، مختار خان، شہنواز خان و دیگر گہرے رنج وغم کااظہار کیا۔وہیں وسری طرف مذہبی اور لسانی اقلیتوں کی تنظیم آواز کے طرف سے پچھم بردوان ضلع کمیٹی کے سکریٹری نعمان اسفر خان نے ایک تعزیتی پیغام میں مشہور ایڈووکیٹ اور سماجی کارکن روشن بیگ عرف منیر بیگ کی رحلت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایڈووکیٹ منیر بیگ نے ہمیشہ آواز کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ آواز جن مسائل کو اٹھا رہی ہے۔اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ایک بار ایڈووکیٹ منیر بیگ نے آواز جموڑیا ٹاؤن کمیٹی کے کنونشن کو بھی خطاب کیا ہے۔اس کنونشن میں ان کے ہمراہ آواز کے ریاستی صدر سابق رکن پارلیمنٹ پروفیسر سعید الحق بھی موجود تھے۔اس کنونشن سے انہوں نے این آر سی کے خلاف زبردست آواز بلند کی۔افسوس ایڈووکیٹ منیر بیگ آج ہمارے درمیان نہیں۔اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔تنظیم آواز اہل خانہ،دوست احباب اور تمام رشتہ داروں کے تعیں اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے رب العزت سے ان ان کی مغفرت کی دعا کرتی ہے۔