Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*شمبھو ناتھ جھا کا میئر کے نام مکتوب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

“آسنسول کارپوریشن جیسا لاچار، بے بس اور مجبور کارپوریشن ہم لوگوں نے کہیں نہیں دیکھا” ان باتوں کا اظہار آسنسول چیمبر آف کامرس کے سکریٹری شمبھو ناتھ جھا نے میئر کے نام لکھے اپنے مکتوب میں کیا ہے۔ شمبھو ناتھ جھا نے آسنسول شہر میں ٹرافک جام کے مسئلہ پر قلم اٹھاتے ہوئے میئر کو مکتوب لکھا اور اپنے مکتوب میں میئر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ شہر میں ٹرافک جام کا مسئلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور کارپوریشن خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ اس جانب سنجیدگی سے توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ لوگ سڑک جام کی مصیبت سے پریشان ہیں۔اب تو وہ بازار آنے سے بھی کترا رہے ہیں۔ کاروباریوں کو دوسری جگہ ہجرت کرنے کے لیے کہا جارہا ہے لیکن ٹرافک سسٹم اور جام کے مسئلہ سے نبٹنے کے لیے کوششیں نہیں کی جارہی ہیں۔ کاروبار کی حالت بھی خراب ہوتی جارہی ہے۔سڑک پر تجاوزات اور فٹ پاتھ پر قبضہ کے خلاف اگر کارپوریشن جلد از جلد کوئی ٹھوس اور مضبوط قدم نہیں اٹھاتی ہے تو وہ کاروباریوں اور عام لوگوں کے ساتھ مل کر سڑک پر اتریں گے اور زبردست تحریک چلائی جائےگی۔ انہوں نے صاف کہا کہ آسنسول کارپوریشن جیسا لاچار ،مجبور اور بے اس کارپوریشن ان لوگوں نے کہیں نہیں دیکھا۔