Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سری پوراردو پرائمری اسکول میں منایا گیا جشن عید* ۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

جموڑیہ سرکل 1 کے سری پور تین نمبر کالونی میں واقع سری پور اردو فری پرائمری اسکول میں عید کی دو دنوں کی چھٹی کے بعدبدھ کے دن اسکول کھلنے پراسکول کے درجہ پنجم اور درجہ چہارم کے ننھے منے طلباءوطالبات نے اپنے طرز کی پہلی کوشش کرتے ہوئے عید کا جشن منایا اور اسکول کے تمام اساتذہ کو اسکول کے کمرہ کارکردگی میں بٹھاکر نہ صرف سوئیوں سے ضیافت کی بلکہ اسکول کے ہیڈٹیچر محمد پرویز عالم کو اجتماعی تحفہ کی شکل میں اسکول کا لوگوکےساتھ پرنٹ شدہ ایک خوبصورت دیوار گھڑی بھی پیش کیا۔ان طلبہ کے اندرنیا جوش اور نیا ولولہ پیدا کرنے اور جشن عید منانے کی تیاری میں اسکول کے استاد محمد مختار عالم کی بھرپور مدد اور رہنمائی شامل رہی۔موقعے پر موجود تمام طلبہ کواساتذہ کی جانب سے ماسٹر محمد مختارعالم،مولانا محمد ساجد اشرفی اور ماسٹر امتیاز احمد انصاری نے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس جشن اور اس کی تیاریوں کے تعلق سے مختصراً اپنے خیالات کا اظہار کیا۔