Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میں صحت نظام کو بہتر بنانے پر اہم میٹنگ، ڈینگو سے بچاؤ پر زور*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16777216

آسنسول میونسپل دفتر میں بدھ کے روز صحت نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد یونس، میئر بدھان اُپادھیائے، کمشنر راجو مشرا، ڈپٹی میئر سید وسیم الحق اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

میٹنگ میں خاص طور پر برسات کے موسم میں ڈینگو سے بچاؤ پر توجہ دی گئی۔ ڈپٹی میئر نے بتایا کہ میونسپل صحت عملہ پوری مستعدی سے کام کر رہا ہے اور عوام سے اپیل کی کہ آشا کارکنوں کے ساتھ تعاون کریں۔
میئر اور سی ایم او ایچ نے کہا کہ طبی سہولیات کو بہتر بنانے اور ڈاکٹروں کی ضرورت والے علاقوں پر بھی غور کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں آسنسول میں صحت خدمات میں مزید بہتری آئے گی۔

Oplus_16908288