Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول چمبر آف کامرس کے زیر اہتمام کارپوریشن کا پراپرٹی ٹیکس اور ٹریڈ لائسنس کیمپ کامیابی سے جاری*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول چمبر آف کامرس کے زیر اہتمام چمبر بھون میں آسنسول میونسپل کارپوریشن کا پراپرٹی ٹیکس اور ٹریڈ لائسنس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کافی بھیڑ دیکھی گئی۔ یہ کیمپ جمعہ کے روز بھی جاری رہے گا۔ اس کیمپ انعقاد چمبر آف کامرس کے سکریٹری شمبھو ناتھ جھا کی قیادت میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس پر دس فیصد تک چھوٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں لوگوں کی بھیڑ اور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے میئر صاحب نے اب تک جتنے دنوں کا پراپرٹی ٹیکس بقایا ہے، سب پر چھوٹ دی جائے گی ۔ شمبھوں ناتھ جھا نے میئر صاحب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کیمپ میں آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر سید وسیم الحق ، ٹیکس اور ٹریڈ لائسنس انچارج پربھات بنرجی اور شعبہ کے ملازمین کے ساتھ چمبر کے صلاح کار نریش اگروال، اشوک اگروال، سدیپ پنساری، آنند پاریکھ، رتنیک گھٹک اور وجے مکھاریا موجود تھے۔