Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کاروان ادب کے زیر اہتمام “بہار مدینہ ” کی رسم رونمائی اورادبی نشست*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16777216

ادب کی خدمت مجھ جیسے ادب کےادنی سا خادم کی چھوٹی سی کوشش ہے۔وسیم الحق*

خصوصی رپورٹ:
*امتیاز احمد انصاری* ، آسنسول

کالے ہیرے کا شہر سری پور سے تعلق رکھنے والے خوش گلو آواز کے مالک بزرگ شاعر عالم انجم نعیمی کا نعتوں کا مجموعہ “بہار مدینہ” کا اجراء اتوار کے دن انجمن امداد باہمی ہال،رانی گنج میں کامیابی کے ساتھ ہوا۔ رانی گنج کی معروف ادبی تنظیم کاروان ادب کے زیر اہتمام اس رسم رونمائی کی تقریب کی صدارت برصغیر کےبزرگ افسانہ نگار اور ادیب ساز شخصیت الحاج نذیر احمد یوسفی نے کی جبکہ نظامت کاروان ادب کی موسیس، شاعرہ وادیبہ ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ انجام دیا۔اپنی شرکت سے پروگرام کے وقار بلند کرنے والوں میں آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر ، آسنسول اردو اکاڈمی کے جنرل سکریٹری اور شعراء وادباء کی سرپرستی کرنے والی ادب نواز شخصیت سید وسیم الحق کے علاؤہ صاحب دیوان شاعر معراج احمد معراج ، کالم نویس، مضمون نگار ،سفر نامہ نگار انجنئیر خورشید غنی ، معلم  ،نثرنگار،شاعر اورناظم ڈاکٹر محمد شمشیر عالم، صاحب کتاب شاعر خورشید ادیب اور معلم،شاعر،نثرنگاروصحافی امتیاز احمد انصاری کے نام اہم ہیں۔کتاب کااجراء معراج احمد معراج کے ہاتھوں ہوا جس کے گواہ تمام مہمانان اور ہال میں موجود ادب نواز سامعین اور طالبات بنے۔تمام مہمانوں نے عالم انجم کے اس نعتیہ مجموعہ کےلئے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ان کی شاعرانہ صلاحیتوں اورادبی خدمات کا اعتراف کیا۔ وسیم الحق اپنی تمام تر مصروفیتوں کے باوجود نہ صرف شروع سے آخر تک پروگرام میں موجود رہے بلکہ نعتیہ کلام بہار مدینہ کی پچاس کاپیوں کی قمیت اپنے جیب خاص سےادا کرکے تقریب میں موجود طلباء وطالبات اور سامعین کے درمیان مفت تقسیم کروائے تاکہ ان سبھوں کے اندر مطالعہ کا شوق پیدا ہو اور صاحب کتاب کی حوصلہ افزائی بھی۔ اپنی گفتگو کے دوران وسیم الحق نے کہا کہ میں ادب کا ایک ادنی سا خادم ہوں اور جہاں تک ممکن ہوتاہے اپنے تئیں ادب کی خدمت کرتا رہتا ہوں۔یہی وجہ ہے کہ میں نے آسنسول اردو اکاڈمی کے بینر تلے کارپوریشن علاقے کےخواہش مند شعراء و ادباء کی کتابوں کے اجراء کااہتمام کر رکھا ہے۔ تقریب کاآغاز مولانا محمد عباس کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بعدازاں نقیب رحمانی نےعالم انجم کے نعت پاک اور ابوفیضان نے ان کی پیاری غزل کو اپنی بہترین آواز دے کر دادو تحسین حاصل کیا۔انجمن کی جانب سے عالم انجم کو شال اور سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا جسے انجمن کے صدر سیف الاسلام سیف نے پڑھ کر سنایا۔اجراء سے قبل ریسرچ اسکالرز زیبا پروین اور انجم پروین عالم انجم کے حیات وخدمات پر مقالے بھی پیش کئے۔دوران پروگرام ندیم شعبانی ،وقار احمد،حشمت علی حشمت، اختر رضا مدھوپوری ،انعام حسین،نقیب رحمانی ،شاہ رخ خان،غفران دلکش ، شہبار اشرفی سمیت امتیاز احمد انصاری ،خورشید ادیب اور معراج احمد معراج نےغزل،نظم کی صورت اپنی تخلیقات سامعین کی نذر کئے۔اظہار تشکر رضوان الحق نے کی۔