Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بی جے پی کے نوجوان لیڈر پارجات گانگولی گرفتار، دھنباد سے حراست میں لیا گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آخرکار پولیس نے بی جے پی کے نوجوان لیڈر پاریجات گانگولی کو گرفتار کر لیا۔ پیر کی صبح جھارکھنڈ کے دھنباد میں ایک چائے کی دکان سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق آج ہی انہیں دُرگا پور لا کر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ گرفتاری 31 جولائی کو بَڑجوڑہ ہاٹ آنشوریا علاقے میں پیش آئے ایک واقعے کے سلسلے میں عمل میں آئی۔ الزام ہے کہ اُس روز ایک پک اَپ وین میں مویشی لے جائی جا رہی تھی، جو بیراج پار کر کے دُرگا پور کے گیمن برج سے جیموآ جانے والی تھی۔ اسی دوران پارجات گانگولی اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ پہنچے اور گاڑی کو روک لیا۔ شکایت کے مطابق انہوں نے ڈرائیور کو گردن سے پکڑ کر گاڑی سے اتارا اور گاڑی میں موجود چند افراد کو لاٹھی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ساتھ ہی، کان پکڑوا کر ہراساں کرنے کا بھی الزام ہے۔

اس واقعے کے بعد ترنمول کانگریس کے ضلعی صدر نریندر ناتھ چکرورتی نے کوک اوون تھانے میں پارجات گانگولی اور متعدد بی جے پی کارکنان کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی۔ واقعے کے خلاف شہر میں سیاسی و غیر سیاسی احتجاج بھی ہوئے۔ پولیس نے ایک ایک کر کے اس معاملے میں ملوث پاریجات کے سات حامیوں کو گرفتار کر لیا تھا، تاہم پارجات گانگولی گرفتاری سے بچتے رہے۔

ان کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا اور سوشل میڈیا پر بھی عوامی ردعمل سامنے آ رہا تھا۔ بالآخر پیر کی صبح دھنباد سے ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس کے مطابق انہیں آج ہی دُرگا پور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔