ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے ہر علاقے کے عوام کو سرکاری اسکیم سے فایدہ اٹھانے اور ترقیاتی کاموں کو بوتھ وائز سطح تک پہنچانے کی غرض سے ایک نیا اسکیم “اپنا پاڑہ ۔اپنا سمادھان ” کے نام سے جاری کیا ہے۔علاقائی اورعوامی ضرورت تحت ترقیاتی کام انجام دینے کے لئے پارٹ وائز دس لاکھ روپئے مختص کئے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔اس اسکیم کے تحت ریاست گیر پیمانے پر کیمپ لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے جہاں سرکاری افسران اور عملے علاقائی لوگوں کے مسائل کی براہ راست جانکاری حاصل کرکے اس فنڈ کااستعمال کرنے کی راہ ہموار کریں گے۔ اسی طرح کا ایک کیمپ آئندہ 19 اگست کو شمالی آسنسول وارڈ 28 کے رحمانیہ ہائی اسکول میں لگایا جائے گا۔ عوام کو باخبر کرنے اور اس کیمپ سے مستفیض ہونے کے مقصد سےسوموار کی رات وارڈ 28 کے ترنمول کانگریس صدر تبریز عالم بابو نےجہانگیری محلہ کرتیا چوک کے پاس ایک عوامی میٹنگ بلائی جس میں مقامی بزرگوں اور نوجوانوں کی اچھی خاصی تعداد موجود رہ کرعلاقائی ضرورت اور مسائل پر اپنی بات رکھی۔ترنمول رہنما اور وارڈ صدر تبریز بابو،ترنمول اقلیتی سیل رہنما الحاج ماسٹر شکیل احمد ، ترنمول کے جواں سال اور متحرک رہنما ارباز ہاشم، ماسٹر ساجد مرتضیٰ ،ماسٹر ارباب جلیل اور ماسٹر امتیاز احمد انصاری خصوصی طور پر موجود رہے۔تبریز بابو نے موقع

Follow MANCH TODAY on YouTube











موجود لوگوں کو بتایا کہ آئندہ 19 اگست کے رحمانیہ اسکول میں منعقد ہونے والے کیمپ میں جہاں ایک طرف امادیر پاڑہ ۔امادیر سمادھان کی باتیں ہوں گی وہیں لکشمی بھنڈار، اولڈ ایج پنشن اور دیگر اسکیموں کے لئے فارم بھی جمع ہونگے۔ لہذا اس موقعے سے فایدہ اٹھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگ کیمپ تک پہنچیں اوراپنے علاقے کے جن مسائل کی بات یہاں کی گئی ہے ان مسائل کو کیمپ میں افسران کے سامنے بھی ضرور رکھیں۔








