Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول : خالق پردیسی(گیا) کے اعزاز میں کامیاب ادبی نشست*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول انمول ویلفئیر سوسائٹی کےروح رواں ، آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر اور آسنسول اردو اکاڈمی کے جنرل سکریٹری سید وسیم الحق کی سرپرستی اور صاحب کتاب شاعر خورشید ادیب کی میزبانی میں اتوار کی شام گیا بہار سے تشریف لائے معتبر شاعر، بزم راہی کے بانی اور گیا ضلع ہندی ساہتیہ سمیلن کے نائب صدر خالق حسین پردیسی کےاعزاز میں خلیل منزل قریشی محلہ آسنسول میں ایک پروقار ادبی نشست کاانعقاد کیا گیا۔ اس کی صدارت برصغیر کے معمر افسانہ نگار اور بچوں کی کہانیوں کے نمائندہ قلمکار الحاج نذیر احمد یوسفی نے کی جبکہ نظامت کی ذمہ داری امتیاز احمد انصاری بحسن و خوبی انجام دئیے۔ سب سے پہلے سید وسیم الحق نے مہمان شاعر خالق حسین پردیسی کو شانہ زیب اور بیچ کے ساتھ ایک خوبصورت مومنٹو پیش کیا۔ علاؤہ ازیں صدر مجلس نذیر احمد یوسفی ، اردو اکاڈمی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر مشکور معینی ، سید وسیم الحق اور ناظم امتیاز احمد انصاری کو بھی ادارہ کی جانب سے شانہ زیب پیش کیا گیا جبکہ تمام مہمانوں کو بھی ان کے تعارف کے ساتھ بیچ لگایا گیا۔نشست کاآغاز مخملی آواز کے مالک نوجوان ابوفیضان نے خورشید ادیب کے نعت پاک سے کیا۔بعدازاں سید وسیم الحق نے صاحب اعزاز شاعر خالق حسین پردیسی کے ادبی کارناموں اور ہندی ادب میں ان کی کوششوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ۔ آسنسول بی بی کالج کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر مشکور معینی ،کالم نویس وقلمکار انجنئیر خورشید غنی ،انجمن ترقی اردو ہند،صلع پچھم بردوان کے جنرل سکریٹری ماسٹر محمد سلیمان اور سماجی وسیاسی شخصیت ابو قرنین نے وسیم الحق اور خورشید ادیب کی اردو دوستی اور اردو نوازی کاذکر کرنے کے ساتھ انمول ویلفئیر سوسائٹی کے بینر تلے ہونے والے ادبی پروگراموں کی روداد پیش کیا۔وقیع منظر،ڈاکٹر مشکور معینی،خالق ادیب،خورشید ادیب ،اختر رضا مدھوپوری ،ڈاکٹر نظر امام نباض ،میزبان شاعر خورشید ادیب اور ناظم امتیاز احمد انصاری کی غزلوں کے بعد صاحب اعزاز مہمان شاعر خالق حسین پردیسی نے کئی اردوغزلیں اور ہندی رچنائیں مترنم آواز میں سناکر ڈھیروں داد و تحسین بٹورے۔ الحاج نذیر احمد یوسفی کےصدارتی خطبہ کے بعد اس کامیاب نشست کو اگلی نشست تک کےلئے ملتوی کئے جانے کا اعلان کیاگیا۔ پروگرام میں اپنی شرکت درج کرانے والوں میں ڈاکٹر نسیم انصاری، ماسٹر محمد سلیم اور محمد ندیم کے نام قابل ذکر ہیں ۔