Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بلڈ ڈونیشن کیمپ قومی یکجہتی کی بہترین مثال ۔ڈاکٹر فواد حلیم،کولکتہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

*بلڈ ڈونیشن کیمپ قومی یکجہتی کی بہترین مثال ۔ڈاکٹر فواد حلیم،کولکتہ*
—————————————
*آواز پچھم بردوان ضلع کمیٹی کا تیسرے خون عطیہ کیمپ کا شاندار انعقاد ۔*
—————————————-
مذہبی اور لسانی اقلیتوں کی صوبائی تنظیم آواز کی پچھم بردوان ضلع اکائی نے آج آسنسول کے نیگھا ایم پی آئی اسکول میں ایک کامیاب خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا ۔آواز ضلع کمیٹی متواتر کئ سالوں سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو  خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس طرح کا کیمپ کرتی آرہی ہے ۔آج آواز پسچھم بردوان ضلع کمیٹی نے اپنے تیسرے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا ۔اس کیمپ کا افتتاح کولکتہ سے مہمان خصوصی ڈاکٹر فواد حلیم صاحب نے کیا ۔اس موقع پر بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ قومی یکجہتی کی عمدہ مثال ہے ۔جس میں کسی کا مذہب،ذات،رنگ و نسل نہیں پوچھا جاتا ہے بلکہ مریض کی کیفیت اور اس کی حالت سے ہی ایک ڈونر کی دلچسپی رہےی ہے۔
اس موقع پر پروفیسر شمش الاضحی،سابق رکن اسمبلی جناب رونو دتہ،جوڑیا کے سابق چیئرمین جناب تاپش کوی،ایڈووکیٹ ایوب انصاری،مغربی بنگال بلذ ڈونر سوسائٹی کے ریاستی سکریٹری جناب کوی گھوش،نیگھا گروپ آف مائنس کے میڈیکل آفیسر جناب شو بھنکر مکھرجی،سماجی کارکن گنگا یادو،کلیم الدین انصاری،سومیت کوی،سابق کاؤنسلر جناب سلیم انصاری صاحب ,مرغوب راہی،سنیر رہنما کوثر حسین نے موجود رہ کر خون کا عطیہ کرنے والوں کا حوصلہ بڑھایا ۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں ضلع کمیٹی کے ارکان کے علاوہ کالی بنرجی،اتل داس گپتا،ترون چٹرجی،رام لکھن یادو،لکھن داس، شوبھیندو چٹوراج،مجتبٰی حسن رضوی،عمران خان،محمد مقصود،ارشد صدیقی،میر زاہد،عزیز الامان،رفیق الدین،منا اہیر،چرتر پاسوان،گل بہار صاحب،محمد اشفاق،شیخ عبدالقیوم،سرفراز عالم،شومیش دتہ، ماسٹر محمد اسرائیل صاحب،محمد خلیل خان وغیرہ لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ۔اس پروگرام کی صدارت آواز پسچھم بردوان ضلع کمیٹی کے کارگزار صدر جناب محمد صلاح الدین صاحب نے فرمایا جبکہ نقابت کی ذمہ داری آواز کے ضلع کمیٹی کے سکریٹری جناب نعمان اسفر خان نے پوری کی ۔اس موقع بلڈ ڈونیشن کمیٹی کی طرف سے کالی بنرجی اور ان کے ساتھیوں نے اتر بنگال سیلاب ریلیف کے لئے تین ہزار روپے کی ایک رقم مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر فواد حلیم صاحب کی خدمت میں پیش کیا ۔جو آواز ریاستی کمیٹی کے زریعے متاثرین تک پہنچانے کا کام کریں گے ۔

.