*وارڈ 26 میں ریاستی وزیر کے ہاتھوں 500 کمبل کی تقسیم*

*مخلوق کی خدمت سے خدا کا قرب حاصل ہوتا ہے ۔ وسیم الحق*
رپورٹ : امتیاز احمد انصاری
اس سردی کے موسم میں جب ہم اور آپ اپنے گھروں میں نرم بستروں پر گرم لحاف ڈال کر آرام کی نیند سوجاتے ہیں ذرا ان پریشان حال لوگوں کے بارے میں سوچیں جن کی سردی کی راتیں کاٹے نہیں کٹتی۔ ایسے ضرورت مندوں کا خیال کرنا اور ان کی خدمت کرنا انسانیت نوازی کی دلیل ہے۔ اسی انسانیت نوازی کا مظاہرہ منگل کے دن آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق نے کیا جب ان کی کوششوں سے وارڈ نمبر 26 کے خان پٹی میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کرنے کی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے وقار میں ریاستی وزیر مولائے گھٹک کی شرکت نےمزید اصافہ کردیا۔پروگرام کی زینت بننے والوں میں آسنسول کارپوریشن کے دوسرے ڈپٹی مئیر ابھیجیت گھٹک،ترنمول رہنما انیمیشن داس،سنٹرل گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر تاجندر سنگھ کے نام بھی شامل ہیں۔ اس تقریب میں ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق کی کوششوں سے آسنسول اتر اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی اور وزیر مولائے گھٹک نے 500 کمبلوں کا انتظام کیا جسے تقریب کے دروان خود وزیر موصوف اور دیگر مہمانوں نے ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کیا۔ خوبصورت گرم کمبل پانے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ کی لکیریں صاف دیکھی جارہی تھی۔وزیر موصوف نے اپنے خطاب کے دوران جہاں ایک طرف ممتا حکومت کے ذریعہ کئے جانے والے عوامی کاموں کا ذکر کیا وہیں ماں ماٹی مانس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد آسنسول کی ترقی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق نے اپنی گفتگو کے دوران وزیر مولائے گھٹک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے وارڈ کے 500 ضرورت مندوں کے لئے کمبل کا انتظام کیا۔وسیم الحق نے یہ بھی کہا کہ اپنےلئے تو سبھی جیتے ہیں، مزہ تو تب ہے جب دوسروں کے لئے جیا جائے۔ان کی ہرممکن مدد اور خدمت کی جائے کیونکہ بزرگوں کاقول ہے کہ عبادات سے جنت ملتی ہے مگر خدمت خلق سے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے گویا خدا حاصل ہو جاتا ہے۔پروگرام کی نظامت ترنمول کے جواں سال رہنما ابوقرنین نے کیا پروگرام کامیاب بنانے میں محمد مختار عالم سمیت ڈپٹی مئیروسیم الحق کی پوری ٹیم کی محنت رہی۔









