Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سی پی آئی ایم نے مغربی بردوان کی 7 اسمبلی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بائیں محاذ نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پیر کے روز کولکاتا میں علیم الدین اسٹریٹ واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں بائیں محاذ کے چیئرمین بیمان باسو نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم بھی موجود تھے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق *رانی گنج* اسمبلی حلقہ سے *نارائن باؤری* ، *جموڑیا* سے *محمد شبّیر حسین* ، *درگاپور* پورب سے شریمنت چٹرجی، درگاپور پشچم سے پربھات سائیں، آسنسول دکھن سے شلپی چکرورتی، کلٹی سے فارورڈ بلاک کے بھوانی آچاریہ اور پانڈیشور سے پربیر منڈل کو بائیں محاذ کا امیدوار بنایا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مغربی بردوان ضلع کی باقی دو اسمبلی نشستوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مغربی بردوان ضلع کی کل 9 اسمبلی نشستوں پر پہلے مرحلے میں 23 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔
بائیں محاذ کے سینئر لیڈر بیمان باسو نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ریاست کی 192 اسمبلی نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی حلقوں کے امیدواروں کے نام بھی آئندہ چند دنوں میں سامنے آ جائیں گے۔
پہلی فہرست کی ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ اس میں 28 خواتین امیدواروں کو بھی موقع دیا گیا۔