Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول شمالی اسمبلی حلقہ کے ترنمول کانگریس امیدوار مولائے گھٹک کی حمایت میں ٹالی ووڈ اسٹار و رکن پارلیمان دیو کا روڈ شو، عوام کا زبردست جوش*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

آسنسول شمالی اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار مولائے گھٹک کی حمایت میں جمعرات کو رکن پارلیمان اور معروف فلم اداکار دیو آسنسول پہنچے۔ ترنمول کانگریس کے اسٹار کمپینر دیو کا ہیلی کاپٹر آسنسول کے ایس بی گورائی روڈ واقع رام سائیر میدان میں بنائے گئے عارضی ہیلی پیڈ پر اترا۔ ہیلی پیڈ پر ترنمول امیدوار مولائے گھٹک نے انہیں گل دستہ پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد دیو اور مولائے گھٹک ایک کھلی چھت والی گاڑی میں سوار ہوئے، جہاں سے ان کا شاندار روڈ شو شروع ہوا۔
یہ روڈ شو رام سائیر میدان سے شروع ہوکر آسنسول گرام علاقے سے گزرا اور پھر ایس بی گورائی روڈ کے راستے آسنسول عدالت کے قریب واقع گھڑی موڑ تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اداکار اور رکن پارلیمان دیو ادھیکاری کو دیکھنے کے لیے راستے بھر لوگوں کی بھاری بھیڑ امڈ پڑی۔ عوام میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ دیو نے کھلی گاڑی میں سوار ہوکر کبھی ہاتھ ہلا کر تو کبھی ہاتھ جوڑ کر لوگوں کے محبت بھرے استقبال کا جواب دیا۔ ترنمول امیدوار مولائے گھٹک کے ساتھ دیو کی موجودگی نے انتخابی ماحول کو مزید گرم کر دیا، جبکہ حامیوں میں خاصا جوش دیکھا گیا۔