Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میں ووٹوں کی گنتی سے قبل اسٹرونگ روم کے باہر ہنگامہ، سیل بند لفافے سے موبائل فون برآمد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*آسنسول میں ووٹوں کی گنتی سے قبل اسٹرونگ روم کے باہر ہنگامہ، سیل بند لفافے سے موبائل فون برآمد*

ووٹوں کی گنتی سے ایک دن قبل آسنسول میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر رہیں۔ ایک جانب مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار مندروں میں پوجا پاٹ کرکے اپنی کامیابی کے لیے دعائیں مانگتے نظر آئے، تو دوسری جانب اسٹرونگ روم کے قریب مشتبہ سرگرمی کے باعث کچھ دیر کے لیے ماحول کشیدہ  ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آسنسول انجینئرنگ کالج میں قائم اسٹرونگ روم کمپلیکس میں اُس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک گاڑی، جس پر رانی گنج اسمبلی حلقہ کا نمبر 278 درج تھا، احاطے میں داخل ہورہی تھی۔ موقع پر موجود مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران ایک سیل بند لفافہ برآمد ہوا۔ لفافہ کھولنے پر اس میں رانی گنج اسمبلی حلقہ سے متعلق کچھ دستاویزات کے ساتھ ایک سوئچ آف موبائل فون بھی ملا۔ موبائل فون ملنے کے بعد سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے انتخابی حکام سے جواب طلب کیا۔ اس سلسلے میں وہاں موجود ایک افسر، جنہوں نے خود کو انفراسٹرکچر انچارج بتایا، نے کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ سیل بند لفافے کے اندر موبائل فون رکھا گیا ہے۔ تاہم وہ یہ واضح نہیں کرسکے کہ موبائل فون وہاں کیسے پہنچا۔ اس واقعہ کے بعد کچھ دیر تک اسٹرونگ روم کے باہر کشیدگی کا ماحول رہا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے پورے معاملے کی شکایت الیکشن کمیشن سے کرنے کی بات کہی ہے۔