Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*تلنگانہ کے تحفظ کے عزم کے ساتھ کویتا کا عوامی رابطہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*تلنگانہ کے تحفظ کے عزم کے ساتھ کویتا کا عوامی رابطہ*

*عوامی تائید کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم، ہر طبقہ کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان*

صدر تلنگانہ رکشنا سینا کلواکنٹلہ کویتا نے پلگوگڈا امّاواری کے درشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے قیام کے بعد انہوں نے گجویل میں گوڑ برادری کے ساتھ مل کر ایلمّا تلی کے درشن کیے۔
انہوں نے بتایا کہ پلگوگڈا میں مدیراج برادری کے ساتھ مل کر پددمّا تلی کے درشن بھی کیے گئے۔ کویتا نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام کو ہر شعبہ میں تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے تلنگانہ رکشنا سینا پارٹی قائم کی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی میں مدیراج برادری کو مناسب اور باوقار مقام دیا جائے گا اور ان کی دعائیں اور حمایت ہمیشہ پارٹی کے ساتھ رہنی چاہیے۔
کویتا نے نوجوانوں اور خواتین سے اپیل کی کہ وہ سرگرمی کے ساتھ آگے آئیں اور سیاست میں حصہ لیں۔