Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول کے سینئر وکیل رام چرت مہتو پر جان لیوا حملہ، وکلا برادری میں شدید غم و غصہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*آسنسول کے سینئر وکیل رام چرت مہتو پر جان لیوا حملہ، وکلا برادری میں شدید غم و غصہ*

آسنسول ضلع عدالت کے سینئر وکیل رام چرت مہتو پر جان لیوا حملے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد وکلا برادری اور مقامی شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، جمعرات کی دیر رات رانی گنج تھانہ علاقے کے چپوئی کولیری میں واقع اپنے چیمبر کے باہر موجود رام چرت مہتو پر ایک نامعلوم حملہ آور نے اچانک جان لیوا حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمی وکیل کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
واقعے کے بعد وکلاء برادری نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو بلا تاخیر گرفتار کیا جائے اور رانی گنج تھانے کے انچارج کو ہدایت دی جائے کہ وہ کسی بھی سیاسی دباؤ یا جانبداری سے بالاتر ہو کر مکمل غیر جانبدارانہ اور سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں۔
وکلا کا کہنا ہے کہ اس حملے نے نہ صرف قانون و انتظام کی صورتحال پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے بلکہ وکلاء کی سلامتی کے حوالے سے بھی سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جلد از جلد ملزم کے خلاف سخت کارروائی نہ کی گئی تو وکلاء برادری احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
ادھر رانی گنج پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزم کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔