Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آہ علم وفضل کا آفتاب شیخ الحدیث حضرت علامہ قاری الحاج محمد مسیح احمد صاحب قبلہ قادری قاضی شہر گونڈہ وصال فرماگئے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*آہ علم وفضل کا آفتاب شیخ الحدیث حضرت علامہ قاری الحاج محمد مسیح احمد صاحب قبلہ قادری قاضی شہر گونڈہ وصال فرماگئے*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‌‌
نہایت رنج وغم کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ھے کہ تلمیذ حضور حافظ ملت معتمد حضرت بحر العلوم شیخ الحدیث و التفسیر صوفی باصفا ولی کامل خلیفہ عزیز ملت فضیلۃ الشیخ حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری الحاج الشاہ مفتی محمد مسیح احمد صاحب قبلہ قادری مصباحی شیخ الحدیث جامعہ انوار القرآن وقاضی شہر بلرام پور یوپی آج بتاریخ 22جولائی 2026بروز بدھ بعد نمازِ عصر اپنے مالک حقیقی سے جاملے انا للہ وانا الیہ راجعون حضرت کی نماز جنازہ مورخہ 24جولائی بعد نمازِ جمعہ مبارکہ وسیع میدان احاطہ جامعہ انوار القرآن بلرام پور یوپی میں ادا کی جائے گی کثیر تعداد میں علماء ومشائخ دینی مدارس کے طلباء وعوام اہلسنت کی شرکت کی امید ھے حضرت مسیح ملت کی50 سالہ دینی خدمات ھیں ہزاروں علماء وحفاظ وقرا ۔آپ کے شاگرد ھیں آپ نے مرکزی ادارہ مدرسہ اہلسنت جامع العلوم جامع مسجد برن پور آسنسول بنگال۔مرکزی درسگاہ دار العلوم جمدا شاہی یوپی ۔جامعہ انوار القرآن بلرام پور یوپی میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیئے ۔۔۔
علماء ومشائخ نے آپکو بلرام پور کا قاضی شہر مقرر فرمایا آپکی رحلت کی خبر حضرت محب الاولیا علامہ الحاج سید محمد عتیق الرحمٰن صاحب قبلہ قادری حبیبی بانی جامعہ حبیبیہ سید العلوم ڈیشیر گڑھ نے جیسے ہی دی
قلب پر بڑا گہرا اثر پڑا میرے مشفق استاذ حضور مسیح ملت علماء واپنے شاگردوں میں یکساں مقبول تھے آبائی وطن صوبہ بہار کے بلیا ضلع بیگوسرائے تھا آہ  اسلاف کرام کی نشانی علم وفضل کا آفتاب ۔استاذ العلماء حضرت علامہ مفتی محمد مسیح احمد صاحب قبلہ علیہ الرحمۃ والرضوان ھمیشہ کے لئے ھم سبھوں سے رخصت ھوگئے۔۔ اشکبار آنکھیں زیارت کو ترس رھی ھیں اللہ تعالٰی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل حضرت علامہ مسیح ملت کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ۔۔خدا رحمت کند ایں پاک طینت را
لحد میں عشق رخ شہ کا داغ لے کے چلے
اندھیری رات سنی تھی چراغ لے کے چلے
آسمان تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
عرش پر دھومیں مچیں وہ مومن صالح ملا
فرش سے ماتم اٹھے وہ طیب و طاہر گیا ۔۔خدا کی رحمتیں ھوں اے امیر کارواں تم پر
سوگوار ۔خادم اہلسنت محمد مبین احمد حبیبی خطیب وامام اہلسنت مسجد کریم ڈنگال برن پور آسنسول بنگال 8906001786

Latest News