آسنسول (خورشیدعالم ) آسنسول میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 67 کے کاونسلر ٹومپا چودھری اپنی ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہی ہیں۔ کاونسلر منتخب ہونے کے بعد اپنے علاقے کی ترقیاتی کاموں کے لے ہمیشہ کوشاں دیکھاٸی دیتی ہیں اسی سلسلے کی کڑی میں وارڈ میں واقع لکھیا باد میں روڈ کی تجدید کاری کے لیے کام کا آغاز ناریل توڑ کر کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو اس کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اس موقع پر سابق کاونسلر پپو سنگھ، ٹونو مکھرجی، راجا چودھری، باریک منا سمیت کافی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔کاونسلر ٹومپا نے بتایا کہ میں بدھان اپادھیائے اور کارپوریشن کی پوری ٹیم کا مشکور ہوں کہ میرے وارڈ کو ترقیاتی کاموں سے جوڑنے کے لیے یہ سارے لوگ ہم لوگوں کو کافی مدد کرتے ہیں ۔وارڈ کو سجانے اور سنوارنے کے لیے مجھ سے جو کچھ ہوگا میں بڑھ چڑھ کر کرتی رہونگی۔










