Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ترنمول کاؤنسلر رنویر سنگھ کے خلاف کاروباریوں نے کھولا محاذ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول میں ترنمول کانسلر کے خلاف کاروباریوں نے محاذ کھول دیا ہے۔دوسری جانب کانسلر نے بھی جوابی حملہ کیا ہے۔معتبر ذرائع سے ملی جانکاری کےمطابق آسنسول کارپوریشن کے تحت وارڈ 41 کے کچھ کاروباریوں نے میئر بدھان اپادھیائے کو ایک تحریری عرضداشت پیش کی۔عرضداشت کے توسط سے کاؤنسلر رنویر سنگھ عرف جیتو کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔اس سلسلے میں آسنسول چیمبر آف کامرس کے سکریٹری شمبھو ناتھ جھا نے کہا کہ وارڈ 41 کے کاؤنسلر کا رویہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔وہ کبھی بھی کسی سے بھی الجھ پڑتے ہیں۔خاص کر جب کبھی وارڈ میں کوءی ترقیاتی تعمیری کام ہوتا ہے تو وہ موقع پر پہنچ کر تعمیری کام کو رکوا دیتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایک تو جیتو سنگھ کا رویہ عام لوگوں کے ساتھ بالکل ٹھیک نہیں ہے۔کاروباری افراد کے ساتھ بھی انکا معاملہ ٹھیک نہیں رہتا۔میءر بدھان اپادھیائے سے اپیل کی گئی ہے کہ جیتو سنگھ پر لگام لگائی جائے تاکہ وارڈ کے لوگ چین و سکون کے ساتھ رہ سکیں اور یہاں ترقیاتی کام ہوسکے۔اس سلسلے میں جب رنویر سنگھ سے بات کی گءی تو انہوں نے الٹا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کاروباری ٹیکس نہیں ادا کرتے۔انہوں نے کہا کہ آسنسول چیمبر آف کامرس بھون کا ٹیکس نہیں دیا جاتا ہے۔بہت سارے کاروباری اپنے گھروں کا بھی ٹیکس ادا نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہر ایک کاؤنسلر کی ذمہ داری ہے کہ اپنے وارڈ میں ٹیکس کی حصولیابی کو آسان بنائے اور کارپوریشن کا ہاتھ مضبوط کرے۔کارپوریشن کا فنڈ مضبوط ہونے سے جنتا کے لیے ترقیاتی کاموں میں تیزی آءے گی۔انہوں نے کہا کہ جب ایسے کاروباریوں کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے تو لوگ انکے رویہ پر سوال کھڑے کرتے ہیں۔اس کی صحیح جانچ ہونی چاہیے۔