Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*فرحت انجم نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*فرحت انجم نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی*

گیا: مگدھ یونیورسٹی، بودھ گیا کے شعبۂ اردو سے راج گنج، دھنباد کی فرحت انجم نے کامیابی کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔ان کےتحقیقی مقالےکاعنوان ’’بہار کی خواتین افسانہ نگار اور تبسم فاطمہ کی افسانہ نگاری‘‘ ہے، جبکہ ان کی تحقیقی نگراں ڈاکٹر شکیلہ نگار ہیں۔ 5 اکتوبر 2026 کو ان کا وائیوا کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں ونوبھا بھاوے یونیورسٹی ہزاریباغ کے ڈاکٹر ہمایوں اشرف نے بطور ماہر شرکت کی فرحت انجم کا تعلق راج گنج، دھنباد سے ہےوہ مرحوم حاجی محمد قربان انصاری کی صاحبزادی اورحاجی سرفراز احمد کی اہلیہ ہیں پانچ بہن بھائیوں میں ان کا چوتھا نمبر ہےانہوں نے ابتدائی تعلیم مونی ڈیہ دھنباد میں حاصل کی بعد ازاں 2005 میں کتراس پلس ٹو ہائی اسکول سے میٹرک، 2007 میں انٹرمیڈیٹ، 2010 میں گریجویشن، 2013 میں ماسٹرز اور 2015 میں بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی


پی ایچ ڈی کے لیے فرحت انجم نے بہار کی خواتین افسانہ نگاروں اور معروف افسانہ نگار تبسم فاطمہ کی افسانہ نگاری کو اپنے تحقیقی موضوع کے طور پر منتخب کیا۔ اس تحقیق میں بہار کی خواتین افسانہ نگاروں کی ادبی خدمات ان کے افسانوی رجحانات اورتبسم فاطمہ کی افسانہ نگاری کےمختلف فنی و فکری پہلوؤں کا تحقیقی اور تنقیدی مطالعہ پیش کیا گیاہے
ان کے تعلیمی و تحقیقی سفر میں متعدد اساتذہ اور اہل علم کی رہنمائی شامل رہی ان میں شعبۂ اردو کے سابق صدور ڈاکٹر شاہد رضوی اور ڈاکٹر ابو اللیث شمسی، صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر عبدالحی، ڈاکٹر ضیاء اللہ انور، ڈاکٹر ترنم جہاں، ڈاکٹر سمی اقبال، ڈاکٹر احمد صغیر اور محمد آفتاب عالم کے نام خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں
وائیوا کے موقع پر مگدھ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے اساتذہ، شعبۂ اردو کے ریسرچ اسکالرز اور دیگر اہل علم موجود رہے وائیوا کی کامیاب تکمیل پر اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز نے فرحت انجم کو مبارک باد پیش کی اور ان کے روشن علمی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
فرحت انجم کی پی ایچ ڈی کی تکمیل ان کے طویل تعلیمی و تحقیقی سفر کی ایک اہم کامیابی ہے۔ خواتین افسانہ نگاروں اور اردو افسانے کے حوالے سے ان کی تحقیق ادبی تحقیق کے میدان میں قابلِ توجہ کاوش قرار دی جا رہی ہے۔ ان کی اس علمی کامیابی پر اساتذہ، اہل علم، ریسرچ اسکالرز، احباب اور عزیز و اقارب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور مزید علمی و تحقیقی کامیابیوں کے لیے دعائیں دیں

Latest News

Related News