Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*وارڈ24′ 25 اور 26 کے باشندے پانی کی ناقص سپلائی سے پریشان سابق ڈپٹی مئیر وسیم الحق نے کمشنر سے لگائی گہار، پیش کی عرضداشت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*وارڈ24′ 25 اور 26 کے باشندے پانی کی ناقص سپلائی سے پریشان                                                                                                              سابق ڈپٹی مئیر وسیم الحق نے کمشنر سے لگائی گہار، پیش کی عرضداشت*
آسنسول کارپوریشن کے سابق ڈپٹی مئیر اور وارڈ نمبر 26 کےسابق کونسلر سید وسیم الحق نے شمالی آسنسول کے تین وارڈ یعنی وارڈ نمبر 24 ’25 اور 26 میں پینے کے پانی کے غیرتشفی بخش سپلائی سے پیدا ہونے والی قلت اور عوامی پریشانیوں کے پیش نظر  آسنسول کارپوریشن کے کمشنر سے گہار لگاتے ہوئے منگل کے دن ایک تحریری عرضداشت پیش کی۔  انہوں نے بتایا کہ   مذکورہ تینوں وارڈوں میں کربلا کے نزدیک واقع کے ایس ٹی پی اوور ہیڈپانی کے ٹینک کے ذریعہ پانی کی سپلائی کی جاتی ہے مگرگذشتہ کچھ عرصہ سے اس ٹینک سے پانی کی سپلائی شدید متاثر نظر آرہی ہے۔ غیر ترتیب انداز اور بے وقت نلوں کے کھلنے اور پریشر کم ہونے کی وجہ کر پانی کی حصولیابی مشکل ہوگئی ہے نتیجے کے طور پران وارڈوں کے باشندوں میں شامل بچے،بوڑھے اور خواتین کے ساتھ مزدور پیشہ افراد کو سخت مشکلات اور شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔سید وسیم الحق نے کارپوریشن کے کمشنر سے مذکورہ وارڈوں میں  فوراً سے پیشتر پانی کی سپلائی تشفی بخش بنانے کی گذارش کی ہے تاکہ  ان وارڈ کے رہائشیوں کی پریشانوں کا سدباب کیا جاسکے۔

Latest News

Related News